کانپور: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 25 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میچ کے لیے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ کمشنریٹ پولیس نے گراؤنڈ سے لے کر کھلاڑیوں کے قیام کی جگہ تک سخت حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور 11 سرکلر سیکورٹی کورڈن تیار کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے لیے ڈی سی پی سطح کے دو افسران کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ کسی کوتاہی کا امکان نہ رہے۔
Published: undefined
گراؤنڈ کے اندر سے لے کر باہر اور ہوٹل تک، پورے واقعہ پر انٹیلی جنس کی نگاہیں رہیں گی ۔ بی سی سی آئی کی جانب سے یو پی سی اے کے وینیو ڈائریکٹر سنجے کپور اور میجر ایس بی سنگھ کو سیکورٹی انچارج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے 10 کھلاڑی یہاں پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی کھلاڑی اور نیوزی لینڈ ٹیم کے تمام کھلاڑی 22 نومبر کو شہر آئیں گے۔
Published: undefined
کانپور میں پریکٹس کے لیے 23 نومبر اور 24 نومبر کے دن مقرر کیے گئے ہیں جس میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس کا وقت صبح 10 بجے سے ایک بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک دیا گیا ہے۔ شام میں دونوں ٹیمیں مختلف اوقات میں نیٹ پریکٹس کرسکتی ہیں۔ گرین پارک میدان کو 11 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر زون کی سربراہی ایک ایڈیشنل ڈی سی پی یا اے سی پی سطح کے افسر کو دی گئی ہے۔
Published: undefined
گرین پارک گراؤنڈ کو 11 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ایک اندرونی اور بیرونی کارڈن بنایا گیا ہے۔ اندرونی کارڈن کو 1 سے 5 میں اور گرین پارک کے بیرونی کارڈن کو تین زونز 6,7,8 میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گرین پارک کے باہر ترتیب سے ٹریفک/پارکنگ وغیرہ کو ہموار چلانے کے لیے زون 9 اور 10 اور ہوٹل لینڈ مارک کو زون نمبر 11 بنایا گیا ہے جو کھلاڑیوں کے قیام کی جگہ ہے۔
Published: undefined
میچ کے لیے ڈی سی پی رینک کے دو، اے ڈی سی پی سطح کے 10، اے سی پی سطح کے 16 افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 68 انسپکٹرز، 324 ایس آئیز، 12 خواتین سب انسپکٹرز اور 1369 ہیڈ کانسٹیبلز/ کانسٹیبلز کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز