ہندوستان سے ملی بڑی شکست کے بعد سری لنکائی کرکٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں کی حکومت نے کرکٹ بورڈ کے سبھی اسٹاف کو برخاست کر دیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سری لنکا کے وزیر برائے کھیل روشن رناسنگھے نے عالمی کپ 2023 میں خراب مہم کے بعد قومی کرکٹ بورڈ کے پورے اسٹاف کو برخاست کر دیا اور ارجن رناتنگا کی قیادت میں ایک عارضی کمیٹی مقرر کی ہے۔ 1996 عالمی کپ فاتح کپتان رناتنگا کے ساتھ سات رکنی عارضی کمیٹی میں تین سبکدوش جج بھی شامل ہوں گے۔
Published: undefined
کرکٹ بورڈ کو برخاست کرنے کا یہ فیصلہ بورڈ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا کے استعفیٰ کے بعد لیا گیا، جنھوں نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر کے سامنے کرکٹ شائقین کے احتجاجی مظاہرہ کے سبب عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ’ڈیلی مرر‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے کھیل نے کھیل ایکٹ نمبر 25، 1977 کی دفعہ 33 کے تحت دی گئی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے آئندہ سری لنکا کرکٹ الیکشن تک یا اگلی اطلاع تک ایک عارضی کمیٹی مقرر کی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ عارضی کمیٹی کو ایس ایل سی بورڈ کی مبینہ بے ضابطگیوں کی رسمی جانچ کرنے اور قانونی اصولوں پر ایک وسیع رپورٹ سونپنے کا کام سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی کو سری لنکا کرکٹ بورڈ کے اندر بدعنوانی، بے ضابطگی اور انارکی دوبارہ ہونے سے روکنے کے لیے ضروری سفارشات تجویز کرنے اور طریقہ کار تیار کرنے کا حق ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز