کرکٹ

اسٹوکس کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا: گمبھیر

گوتم گمبھیر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے ایسے کھلاڑی ہوں گے جو اسٹوکس کی طرح بننا چاہیں گے لیکن بدقسمتی سے اس وقت ورلڈ کرکٹ میں ان جیسا کوئی نہیں ہے۔

بین اسٹوکس، تصویر گیٹی ایمج
بین اسٹوکس، تصویر گیٹی ایمج 

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو دنیا کا نمبر ون آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ان کا موازنہ ہندوستان کے کسی بھی کرکٹر سے نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں اسٹوکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ فی الحال اسٹوکس کے ساتھ ہندوستان میں کسی کا موازنہ نہیں کرسکتے ہیں۔ کیوں کہ اسٹوکس کی اپنی الگ سطح ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جو کچھ کیا مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور نے یہ کیا ہے۔ ہندوستان کو چھوڑ دیں اس وقت عالمی کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو ان کے آس پاس موجود ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہر کپتان کا خواب ہوتا ہے کہ اسٹوکس جیسا کھلاڑی اس کی ٹیم میں ہو خواہ بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا فیلڈنگ، اسٹوکس ہر شعبے میں قائد ہیں۔ لیڈر بننے کے لئے آپ کو واقعی قائد کہلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو کپتان بننے کے لئے کپتان کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی کارکردگی سے قائد بھی بن سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے ایسے کھلاڑی ہوں گے جو اسٹوکس کی طرح بننا چاہیں گے لیکن بدقسمتی سے اس وقت ورلڈ کرکٹ میں ان جیسا کوئی نہیں ہے۔

Published: undefined

2019 کے بعد سے اسٹوکس انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ انھوں نے سب سے زیادہ نصف سنچری اور سنچری، بہترین اسٹرائک ریٹ اور سب سے زیادہ مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریز کے ایوارڈ اپنے ملک کے لئے حاصل کیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور ما قبل آخر ٹیسٹ میں 29 سالہ کھلاڑی اسٹوکس ایک ایلیٹ کلب میں شامل ہونے والے چوتھے آل راؤنڈر اور دوسرے انگلش کرکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے 4000 رنز، 10 سنچریاں اور 150 سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

اس ہفتے سے قبل اسٹوکس نے مانچسٹر میں دوسرے ٹیسٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آل راؤنڈرز کے زمرے میں جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی تھی۔ اسٹوکس نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی، اس کے بعد دوسری میں تیز ترین ففٹی بنائی اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انہوں نے ساؤتھمپٹن میں چھ وکٹیں حاصل کی تھیں اور دو اننگز میں 46 اور 43 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined