کرکٹ

اسٹیون اسمتھ کی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سنچری

اسٹیون اسمتھ کی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سنچری

Getty Images
Getty Images 

اسٹیون اسمتھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف کولکاتہ میں کھیلا گیا پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کا دوسرا میچ آسڑیلیائی کپتان کا سواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا۔

اسٹیون اسمتھ سو یا اس سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے آسڑیلیا کے27ویں اور کل ملاکر241 ویں کھلاڑی بنے۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا ریکارڈ ہندوستان کے سچن ٹندولکر کے پاس ہے جنہوں نے1989 اور2012 کے درمیان463 میچ کھیلے ہیں۔ آسڑیلیا کیلئے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے ریکی پونٹنگ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ساتویں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے1995اور2012 کے درمیان375 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ملبورن میں19 فروری 2010 کو اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے اسٹیون اسمتھ نے سو میچ کھیلنے میں سات سال اور214 دن کا وقت لیا۔ انہوں نے آسڑیلیا میں41 میچ کھیلے ہیں جبکہ آسڑیلیا سے باہر وہ 59 میچ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی اورلیگ بریک گگلی بالنگ کرانے والے اسٹیون اسمتھ کے موجودگی میں آسڑیلیا کو 60 میچوں میں جیت ملی ہے جبکہ33 میچوں میں ہار ہوئی ہیں۔ چھ میچ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے ہیں۔ انہوں نے دن ہی دن کے24 میچوں میں شرکت کی ہے جبکہ وہ دن اور ات کے76 میچ کھیلے ہیں۔

ٓآسڑیلیا کیلئے دوسرے سب سے زیادہ ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کھلاڑی اسٹیو وا ہیں جنہوں نے1986 اور2002 کے درمیان325 میچوں میں شرکت کی ہے۔ایڈم گلکرسٹ نے1996 اور2008 کے درمیان287 میچ کھیلے ہیں۔ایلن بورڈر نے 1979 اور1994 کے درمیان 273 میچ کھیلے ہیں جبکہ گلین میک گراہ نے1993 اور2007 کے درمیان 250 میچوں میں حصہ لیا ہے۔

اسٹیون اسمتھ نے14 ٹیموں کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے سب سے زیادہ میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف انہوں نے23 میچوں میں شرکت کی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف وہ 17 میچ کھیلنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ہندوستان اورسری لنکا کے خلاف انہوں نے دس دس میچوں میں شرکت کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اسٹیون اسمتھ نے پانچ،بنگلہ دیش کے خلاف چار،آئر لینڈ کے خلاف تین اور زمبابوے کے خلاف دو میچ کھیلے ہیں۔افغانستان،کنیڈا،کینیااور اسکاٹ لینڈ کے خلاف انہوں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے۔ سو میں سے43 میں انہوں نے آسڑیلیا کے قیادت کی ہے۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • انتخابی نتائج LIVE: پرینکا گاندھی کی انتخابی سیاست میں زوردار انٹری، وائناڈ پارلیمانی سیٹ پر 4.11 لاکھ ووٹوں سے حاصل کی جیت

  • ,
  • امریکی صدارتی انتخاب کے بعد ایلون مسک کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ، تاریخ کے سب سے امیر شخص بنے

  • ,
  • کانگریس نے بی جے پی پر لگایا مہاراشٹر میں ’داؤ پیچ‘ کے استعمال کا الزام، انتخابی نتیجہ کو بتایا ’عجیب‘ اور ’ناقابل یقین‘