کرکٹ

اسٹیفنی ٹیلر دنیا کی نمبر ایک ون ڈے خاتون بلے باز بنیں

آئی سی سی کی ریلیز کے مطابق جدید ترین ہفتہ وار اپڈیٹ میں ویسٹ انڈیز پاکستان سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچوں کو مظاہرے شامل ہیں۔

 اسٹیفنی ٹیلر، تصویر آئی اے این ایس
اسٹیفنی ٹیلر، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ویسٹ انڈیز خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر پاکستان کے خلاف موجودہ ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت نہ صرف آئی سی سی خاتون ون ڈے بلے بازی رینکنگ، بلکہ آل راونڈر میں بھی پھر سے ٹاپ مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ آئی سی سی نے منگل کو تازہ خاتون رینکنگ جاری کی ہے۔ آئی سی سی کی ریلیز کے مطابق جدید ترین ہفتہ وار اپڈیٹ میں ویسٹ انڈیز پاکستان سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچوں کو مظاہرے شامل ہیں۔

Published: undefined

30 سالہ اسٹیفنی نے پاکستان کے خلاف موجودہ ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بلے اور گیند سے جلوہ دکھایا تھا۔ انہوں نے پہلے ونڈے میں بلے سے ناٹ آوٹ 105 رن بناکر اور گیند سے تین وکٹ لے کر شاندار آل راؤنڈر مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم کو پانچ وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ اپنی اس کارکردگی کی بدولت اسٹیفنی کو چار مقامات کا فائدہ ہوا ہے، جس سے وہ ہندوستانی کپتان متالی راج کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک پر پہنچ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آل راؤنڈر رینکنگ میں دو مقامات کے فائدے کے ساتھ ٹاپ مقام، جبکہ گیند بازی رینکنگ میں تین مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 16 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined