کرکٹ

سری لنکا نے تیسرا ٹسٹ ویسٹ انڈیز سے جیتا، سیریز 1-1 سے ڈرا

برج ٹاؤن: پریرا اور دل روان پریرا نے 63 رن کی ساجھیداری کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کو چار وکٹ سے دلچسپ میچ میں جیت دلاتے ہوئے تین میچوں کی سریز 1-1سے ڈرا کردی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری لنکا کے لئے موجودہ سیریز کافی نشیب و فراز بھری رہی ہے جہاں آخری الیون میں ا س کے تین سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں جس میں سلامی بلے باز کرونا رتنے زخمی ہوئے، انجیلا میتھیوز کو بچے کی پیدائش کی وجہ سے گھر جانا پڑا تو دنیش چاندی مل بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے معطل ہوگئے۔

حالانکہ سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 144 رن کے آسان ہدف کو دوپہر کے سیشن میں ہی حاصل کرلیا۔ مہمان ٹیم نے 40.2 اوور میں چھ وکٹ پر 144 رن بناکر چار وکٹ سے میچ جیت لیا۔ کشال (ناٹ آؤٹ 23) اور دلروان (ناٹ آؤٹ 28) نے کیریبائی گیند باز جیسن ہولڈر کی گیندوں کے سامنے بچتے ہوئے ساتویں وکٹ کے لئے 63 رن کی ساجھے داری کرکے میچ پر فتح حاصل کی۔ ہولڈر نے 14.2 اوور میں 41 رن پر پانچ وکٹ لئے۔

میچ میں باؤنڈری کے پاس کیچ لپکتے ہوئے زخمی ہوئے کشال ایک دن پہلے اسپتال میں وقت گذارا لیکن اگلے دن لوٹ کر 43 گیندوں میں دو چوکے لگاکر ناٹ آؤٹ 28 رن کی بہترین اننگز کھیلی جو دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں میں سب سے زیادہ اسکور بھی رہا۔ دلروان نے 68 گیندوں میں تین چوکے لگائے۔

Published: undefined

اس سے قبل سری لنکا نے چوتھےدن صبح کل کے پانچ وکٹ پر 81 رن سے آگے شروعات کی۔ اس وقت کشال مینڈس (25) اور کشل (1) رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ویسٹ انڈیز نے میچ پر پورا قابو بنائے ہوئے تھے اور ہولڈر نے دن کی اپنی چھٹی گیند پر ہی مینڈس کو کل کے اسکور پر ہی ایل بی ڈبلیو کرکے سری لنکا کا چھٹا وکٹ نکال دیا۔

گیبریل اور کیمر روچ نے سیریز کے پچھلے میچوں کی طرح ہی گیند بازی کی لیکن دونوں پریرز کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں بناکر پھر ٹیم کو جیت دلا کر ہی میدان سے ودا ع لی جبکہ معطل چاندی مل نے ڈریسنگ روم سے میچ دیکھا۔ اسی کے ساتھ سری لنکا نے اپنے چار ٹسٹ دوروں کو پورا کرلیا۔ گزشتہ سال سری لنکا نے پاکستان سے سیریز جیتی تھی۔ ہندستان سے 0-1 سے سیریز گنوائی، بنگلہ دیش سے جیتی اور اب ویسٹ انڈیز سے بھی سریز ڈرا کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined