دمبولا: خواتین کے ایشیا کپ 2024 کے فائنل میں سری لنکا نے ہندوستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ جیتنے سے محروم رہا ہے اور یہ تاریخ میں صرف دوسرا موقع ہے جب ٹیم انڈیا کو خواتین کے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست ہوئی ہے۔
Published: undefined
اس میچ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز بنائے تھے جب کہ جواب میں سری لنکن ٹیم نے 8 گیندیں باقی رہتے ہوئے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پہلی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اٹاپٹو اور ہرشیتھا سماراویکرما نے نصف سنچری اننگز کھیل کر سری لنکا کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستان کی جانب سے دیپتی شرما واحد بولر تھیں، جنہوں نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
166 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سری لنکا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ دوسرے اوور میں وشمی گنارتنے (1) رن آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد ہرشیتھا سماراویکرما اور کپتان چماری اٹاپٹو نے اننگ کوسنبھالتے ہوئے تیزی سے رنز بنائے۔ 12ویں اوور میں دیپتی شرما نے اٹاپٹو کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ اٹاپٹو نے 43 گیندوں میں (61) رنز بنائے۔ ہرشیتا سماراویکرما نے 51 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 69 رنز کی اننگ کھیلی۔ کویشا دلہاری 16 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ سری لنکا نے 18.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا کر آٹھ وکٹوں سے خطابی مقابلہ جیت لیا۔
Published: undefined
قبل ازیں، ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری شیفالی ورما اور اسمرتی مندھانا کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 44 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں کویشا دلہاری نے شیفالی ورما (16) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد نویں اوور میں اوما چھتری (9) رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور (11) اور جمائمہ روڈریگس (29) رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔
Published: undefined
اسمرتی مندھانا نے 47 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ریچا گھوش نے 14 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر (30) رنز بنائے۔ پوجا وستراکر (5) اور رادھا یادو (1) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 165 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے کویشا دلہاری نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اودیشیکا پربودھنی، سچنی نسانسلا اور چماری اٹاپٹو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined