نئی دہلی: ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کانپور میں جاری ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل تک رسائی کے امکانات کو دھچکا لگ رہا ہے۔ پہلے تین دنوں میں صرف 35 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، جس میں بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے ہیں۔ آخری دو دن بھی اگر مکمل کھیل ہوتا ہے، تو میچ کا نتیجہ نکلنا مشکل ہے۔ اس صورتحال میں میچ کے مکمل طور پر منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، جو ٹیم انڈیا کے حسابات کو مزید خراب کر دے گا۔
Published: undefined
وہیں، سری لنکن کرکٹ ٹیم نے حالیہ سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر بھی ٹیم انڈیا کی راہ کو دشوار بنا دیا ہے۔ اس فتح کے بعد سری لنکا پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اس جیت نے سری لنکا کے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات روشن کر دیے ہیں، جبکہ ٹیم انڈیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
Published: undefined
ٹیم انڈیا اس وقت 71.67 فیصد جیت کی شرح کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر پہلے مقام پر ہے لیکن کانپور ٹیسٹ بارش کی نذر ہونے کے بعد اس کے پاس صرف ایک ہی راستہ بچے گا اور وہ یہ کہ ہندوستان کو اپنے بقیہ 8 میچوں میں سے کم از کم 5 میچ جیتنے ہوں گے تاکہ وہ فائنل میں جگہ یقینی بنا سکے۔ ان میچوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اور آسٹریلیا کے خلاف 5 میچ شامل ہیں۔
ڈبلیو ٹی سی کا پوائنٹس سسٹم کچھ یوں ہے کہ ہر جیت پر 12 پوائنٹس ملتے ہیں، جبکہ میچ ڈرا ہونے پر 4 اور ٹائی ہونے پر 6 پوائنٹس دیے جاتے ہیں۔ ٹیموں کی درجہ بندی پوائنٹس کے تناسب کی بنیاد پر ہوتی ہے اور ٹاپ 2 ٹیمیں 2025 میں لارڈز کے میدان پر ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined