کرکٹ

جنوبی افریقہ-ونڈیز کے درمیان میچ بارش کی نذر، دونوں ٹیموں کو ملا ایک ایک پوائنٹ 

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پیر کے روز کھیلا گیا میچ بارش کی وجہ سے 7.3 اوور کے بعد منسوخ کر دینا پڑا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ساؤتھمپٹن: جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی عالمی کپ 2019 کا مقابلہ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔ میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

Published: undefined

اس عالمی کپ میں یہ دوسرا مقابلہ ہے جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ اس سے قبل 7 جون کو برسٹل میں پاکستان اور سری لنکا کا مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔ اس میچ کے رد ہوجانے سے جنوبی افریقہ کو ٹورنامنٹ میں 3 میچوں میں شکست کے بعد یہ ایک پوائنٹ ملا ہے۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز کا تین میچوں میں یہ پہلا میچ تھا جو رد رہا اور اس کے اب تین پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ اس مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور میچ میں 7.3 اوور کے بعد بارش آنے سے پھر کھیل ممکن نہیں ہوسکا تھا۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ نے اس دوران دو وکٹ کھوکر 29 رن بنائے تھے۔ شیلڈن کوٹرول نے ہاشم آملہ (6) اور ایڈم مرکرم (5) کے وکٹ حاصل کئے۔ کوئنٹن ڈی کاک 17 اور کپتان فاف ڈوپلیسس صفر پر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

Published: undefined

بانرش بند ہونے کے بعد دونوں امپایروں نے میدان کا جائزہ لیا لیکن انہیں میدان کی صورت حال کھیل کے لئے بہتر نظر نہیں آئی اور میچ کو یہیں پر ختم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ میچ کے منسوخ ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوئنٹ فراہم کیا گیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined