کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا جنوبی افریقہ، افغانستان کو شکست دے کر رقم کی تاریخ

ٹی-20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ افریقی آل راؤنڈر مارکو یانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے پر 'پلیئر آف دی میچ' منتخب کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>جنوبی افریقہ کی ٹیم / Getty Images</p></div>

جنوبی افریقہ کی ٹیم / Getty Images

 
Robert Cianflone

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب افریقی ٹیم فائنل میں کھیلنے جا رہی ہے۔ ہدف کے تعاقب میں افریقہ نے میچ میں یک طرفہ فتح درج کی۔ افریقہ نے 67 گیندوں اور 9 وکٹوں باقی رہتے ہدف کا تعاقب کر لیا۔

Published: undefined

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے مکمل طور پر غلط ثابت ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں صرف 56 رن کے اسکور پر افریقی گیندبازوں کے ہاتھوں آل آؤٹ ہو گئی۔ اس دوران مارکو یانسن اور تبریز شمسی نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے افریقہ نے 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔ اس طرح افریقہ باآسانی جیت کر فائنل میں پہنچ گیا۔

Published: undefined

اگرچہ 57 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی لیکن ٹیم نے یک طرفہ فتح حاصل کی۔ افریقہ کو پہلا جھٹکا دوسرے اوور کی پانچویں گیند پر کوئنٹن ڈی کاک کی صورت میں لگا، جنہیں فضل الحق فاروقی نے بولڈ کیا۔ ڈی کاک نے 8 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے صرف 5 رن بنائے۔ تاہم اس کے بعد افریقہ نے کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔

Published: undefined

اس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے ریزا ہینڈرکس اور کپتان ایڈن مارکرم نے 55 رن (43 گیند) کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور ٹیم کو آسانی سے جیت کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ ریزا ہینڈرکس نے 25 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رن (نابعد) اور کپتان مارکرم نے 21 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 23 رن (نابعد) اسکور کئے۔

Published: undefined

افریقی آل راؤنڈر مارکو یانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کرنے پر 'پلیئر آف دی میچ' منتخب کیا گیا۔ انہوں نے مخالف ٹیم کو ابتدائی بڑے جھٹکے دیے۔ جس کی وجہ سے افغان ٹیم آخر تک سنبھل نہ سکی۔ ٹیم کے لیے انہوں نے 3 اوور کرائے اور 16 رن دے کر 3 کامیابیاں حاصل کیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 56 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ عظمت اللہ عمرزئی ٹیم کے واحد بلے باز تھے جو افریقی گیندبازوں کے خلاف دوہرے ہندسہ تک پہنچ سکے۔ چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 12 گیندوں پر 10 رن کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ٹیم کے دیگر بلے باز صرف ایک ہندسے میں آؤٹ ہو گئے۔ مارکو یانسن اور تبریز شمسی کے 3-3 وکٹوں کے علاوہ کاگیسو ربادا اور اینریک نورکیا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined