کرکٹ

جنوبی افریقہ نے ٹی-20 عالمی کپ میں انگلینڈ کو 7 رن سے شکست دے کر مسلسل دوسرا میچ جیتا

انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 86 رنز جوڑے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

کاگیسو ربادا (دو وکٹیں) اور کیشو مہاراج (دو وکٹیں) کی شاندار گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ٹی-20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے میچ میں 7 رن سے شکست دی۔164 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ جلد ہی گر گئی۔ کاگیسو ربادا نے اپنے پہلے ہی اوور میں فل سالٹ کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ سالٹ 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن نے شاندار کیچ لیا۔

Published: undefined

جونی بیرسٹو چوتھے اوور میں آوٹ ہونے سے بچ گئے ۔ کاگیسو ربادا کے اوور کی پہلی گیند پر ہینرک کلاسن نے ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ پر ان کا کیچ ڈراپ کیا۔انگلینڈ نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر 41 رنز بنائے ۔ فل سالٹ 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے جبکہ جوس بٹلر اور جونی بیرسٹو کی جوڑی کریز پر موجود رہی۔

Published: undefined

انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ 7ویں اوور میں گر گئی۔ یہاں جونی بیرسٹو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج نے انہیں اینریک نورتیا کے ہاتھوں کیچ کرا لیا۔ اس اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 43/2 تھا۔انگلینڈ کی تیسری وکٹ 9ویں اوور میں گری ۔ یہاں جوس بٹلر 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج نے انہیں ہینرک کلاسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس اوور کے بعد انگلینڈ کا اسکور 56 رن پر تین وکٹ رہا۔ جلدی ہی انگلینڈ کو چوتھا جھٹکا معین علی کی شکل میں ملا ۔ معین علی 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اوٹنیل بارٹ مین کو کیشو مہاراج کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس اوور کے بعد انگلینڈ کا سکور 63/4 تھا۔

Published: undefined

ربادا نے15ویں اوور میں تین باونڈری دی۔ پہلےلیام لیونگسٹن نے انہیں پہلی گیند پر چھکا لگایا۔ اس کے بعد ہیری بروک نے دو چوکے لگائے۔اننگز کے 17ویں اوور میں اوٹنیل بارٹ مین نے 21 رنز دیے۔ ان کے اس اوور میں 4 چوکے لگے۔ چاروں باؤنڈریز فل ٹاس گیندوں پر لگیں۔18ویں اوور میں کاگیسو ربادا نے 4 رنز دیے اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ انہوں نے لیام لیونگسٹن کو آؤٹ کیا۔مارکو یانسن نے 19ویں اوور میں صرف 7 رنز دیے۔ انگلینڈ کو 6 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔

Published: undefined

اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 86 رنز جوڑے۔ 10ویں اوور میں معین علی نے ریزا ہینڈرکس (19) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی اننگز ڈگمگا گئی۔ 12ویں میں جوفرا آرچر نے کوئنٹن ڈی کاک کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ڈی کاک نے 38 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے 14ویں اوور میں ہینرک کلاسن (8) کو رن آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر ایک سرے پر ٹکے رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم (1) اور مارکو یانسن(0) آؤٹ ہوئے۔ 20ویں اوور میں جوفرا آرچر نے ڈیوڈ ملر کو بروک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ملر نے 28 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ٹرسٹن اسٹبس (12) اور کیشو مہاراج 5 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 163 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین، معین علی اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined