ہینرک کلاسن (46) اور ڈیوڈ ملر (29) کی اننگز اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے پیر کو بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے 21 ویں میچ میں چار رنز سے شکست دے دی۔ہینرک کلاسن کو 46 رنز کی شاندار بلے بازی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
Published: undefined
114 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہیں تھا اور دوسرے ہی اوور میں تنزید حسن (9) کا وکٹ گنوا بیٹھے۔ ساتویں اوور میں لٹن کمار داس (9)، اگلے اوور میں شکیب الحسن (3) اور پھر اگلے اوور میں کپتان نظمل شانتو (14) کے آؤٹ ہونے کے بعد مشکلات میں گھری بنگلہ دیش کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔بنگلہ دیش کی طرف سےمحمد توحید ہردوئے اور محمود اللہ نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور تحمل سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کی طرف لے جانے کی کوشش کی۔ اسی دوران 18ویں اوور میں کاگیسو ربادا نے محمد توحید کو نشانہ بنایا۔ توحید ہردوئے نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر کھیل کا رخ موڑ دیا۔ محمد توحید ہردوئے نے 34 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ ذاکر علی (8) 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کیشو مہاراج نے محمود اللہ (20) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی امیدیں ختم کر دیں۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے۔ ایسے میں پہلی پانچ گیندوں پر پانچ رنز بنے اور آخری گیند پر چھ رنز درکار تھا۔ تسکین نے فل ٹاس گیند پر بلے کو سوئنگ کیا لیکن انہیں صرف ایک رن ملا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 109 رنز بنا سکی اور میچ چار رنز سے ہار گئی۔
Published: undefined
اس سے قبل ہینرک کلاسن (46) اور ڈیوڈ ملر (29) کی اننگز کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے ٹی-20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں پیر کو بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 114 رنز کا ہدف دیا۔
Published: undefined
ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں ریزا ہینڈرکس (0) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ ان کو تنظیم حسن شکیب نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ تیسرے اوور میں تنظیم حسن شکیب نےکوئنٹن ڈی کاک (18) کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ چوتھے اوور میں تسکین احمد نے کپتان ایڈن مارکرم (4) کو بولڈ آؤٹ کیا۔ ٹرسٹن اسٹبس (0) بھی تنظیم کا شکار بنے۔ چار وکٹیں گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی حالت مزید خراب ہو گئی۔ ایسے وقت میں ہینرک کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ میں 79 رنز جوڑے گئے۔ کلاسن نے 44 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ جبکہ ڈیوڈ ملر نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ مارکو جانسن (5) اور کیشو مہاراج (7) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیشی گیند بازوں کے سامنے جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن شکیب نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ تسکین احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined