جنوبی افریقہ نے آخر کار آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں اپنی جیت کا کھاتا کھول ہی لیا۔ ہفتہ کے روز جنوبی افریقہ نے سوفیا گارڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کو 9 وکٹ سے مات دی۔
بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگ 48 اوور تک محدود کر دیا گیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے 34.1 اوور میں ہی افغانستان کو 125 رنوں پر سمیٹ دیا۔ آسان سے ہدف کو جنوبی افریقہ نے 28.4 اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
یہ اس عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی پہلی جیت ہے۔ اسے اپنے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے ہرایات تھا، تو وہیں دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے الٹ پھیر کر دیا تھا۔ ہندوستان کے ہرانے کے بعد جنوبی افریقہ کی ہار کی ہیٹ ٹرک پوری ہو گئی۔ چوتھا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف تھا جو بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اس جیت سے جنوبی افریقی ٹیم کے پانچ میچوں میں تین پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ ساتویں مقام پر آ گئی ہے۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
اس میچ میں اس کی جیت کے امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے جو سچ ثابت ہوئے۔ اسپینروں کے حوالہ سے جنوبی افریقی گیندبازوں کی کمی سبھی کو معلوم ہے اور اسی وجہ سے یہ لگ رہا تھا کہ افغانستان کے پاس موجود مضبوط اسپین اٹیک کی وجہ سے اسے پریشانی ہو سکتی ہے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوا۔ اس کی کونٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ کی سلامی جوڑی نے جنوبی افریقہ کو آسانی سے جیت کی دہلیز پر پہنچا دیا۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
دونوں سلامی بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 104 رن جوڑے۔ کپتان گلبدین نبی نے ڈی کوک کو آؤٹ کر افغانستان کو واحد کامیابی دلائی۔ ڈی کوک نے 72 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 68 رن بنائے۔
آملہ حالانکہ ایک سرے پر جمے رہے۔ انہوں نے آندلے فیلکوایو کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔ آندلے نے فتح کا چھکا لگایا۔ انہوں ن ے 17 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رن بنائے۔ آملہ نے 83 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 41 رن بنائے۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
اس سے قبل، پہلی اننگ کھیلنے کے لئے اتری افغان ٹیم نے بہتر شروعات کی لیکن بارش نے میچ میں رخنہ ڈالا اور جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو افغان بلے باز میدان پر ٹکے نہیں رہ سکے۔ افغانستان نے 20 اووروں میں دو وکٹ کھوکر 69 رن بنا لئے تھے لیکن تبھی بارش شروع ہو گئی۔ کچھ دیر بارش رکنے کے بعد میچ شروع کیا گیا۔ حالانکہ میچ کو 48 اوور فی اننگ تک محدود کر دیا گیا۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
افغانستان کا پہلا وکٹ نویں اوور کی دوسری گیند پر حضرت اللہ جازئی کے طور پر گرا، انہوں نے 22 رنوں کا تعاون کیا۔ کرس مورس نے 56 مجموعی اسکور پر رحمت شاہ (6) کو پویلین بھیجا۔ 20 اوور کے بعد بارش آئی اور پھر جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو 21ویں اوور میں آنگلے فیلوکوایو نے حشمت اللہ شاہدی (8) کو پویلین بھیجا۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر عمران طاہر نے دوسرے سلامی بلے باز نور علی زردان کو پویلین بھیج دیا۔ زردان نے 85 گیندوں میں 32 رن بنائے۔ یہاں سے بس وکٹ گرتے ہی چلے گئے اور افغانستان کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 77 رن ہو گیا۔
راشد خان نے 25 گیندوں میں 35 رن بنائے۔ انہوں نے اکرام علی (9) کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کے لئے کسی طرح 34 رنوں کا تعاون کیا۔ اکرام 111 کے مجموعی اسکور پر مورس کا شکار بنے۔ 34ویں اوور کی پانچویں گیند پر 125 کے مجموعی اسکور پر طاہر نے راشد کو پویلین بھیج دیا۔ مورس نے حمید حسن کو بغیر کھاتا کھولے پویلین بھیج کر افغانستان کو سستے میں سمیٹ دیا۔ جنوبی افریقہ کے لئے عمران طاہر نے 4، کرس مورس نے 3، آنگلے نے 2 اور کاگسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Jun 2019, 9:10 AM IST