کرکٹ

بی سی سی آئی کے چیئرمین سورو گنگولی کورونا وائرس سے متاثر، کولکاتا کے اسپتال میں داخل

سورو گنگولی کے خاندانی ذرائع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ بی سی سی آئی چیئرمین کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گنگولی، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیئرمین اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سورو گنگولی کے خاندانی ذرائع نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ بی سی سی آئی چیئرمین کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کے مطابق سورو گنگولی کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد پیر کو دیر رات گئے ووڈلینڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ رپورٹ کے مطابق گنگولی پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم کچھ مہینے قبل ان کے اہل خانہ کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی کو اس سال کی شروعات میں بھی اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ انہیں سینے میں درد کی شکایت کے بعد داخل اسپتال کرایا گیا تھا۔ رواں سال 2 جنوری کو سورو گنگولی کو کولکاتا کے ووڈلینڈس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی انجام دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined