نئی دہلی: ہندوستانی خواتین ٹیم کی ٹاپ آرڈر بلے باز اسمرتی مندھانا کو کرک انفو کی سال کی خواتین کرکٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے، اس سال خواتین الیون سفید گیند والی مشترکہ ٹیم ہے، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی، ڈبلیو بی بی ایل اور ہنڈریڈ کی کارکردگی اور اعدادوشمار کو اس ٹیم کو منتخب کرتے وقت مدنظر رکھا گیا ہے، آسٹریلیا نے 2021 میں معمول سے کم میچ کھیلے، لیکن ڈبلیو بی بی ایل جیتنے والی ٹیم پرتھ سکارچرز کے لیے بیتھ مونی کی عمدہ فارم نے انہیں انگلینڈ کے کی بوموننٹ کے ساتھ ٹاپ آرڈرمیں ایک مقبول پسند بنا دیا، جنہوں نے سال کا آغاز لگاتار تین او ڈی آئی نصف سنچریوں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے سال کا اختتام نیوزی لینڈ کے خلاف 102 رن کی اننگز کے ساتھ کیا۔
Published: undefined
لیزیل لی اس سال ون ڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی تھی۔ انہیں نمبر تین کا سلاٹ دیا گیا۔ وہیں نمبر چار پر اسمرتی مندھانا کو جگہ دی گئی، جنہوں نے اپنے ملک کے لیے ہنڈریڈ اور ڈبلیو بی بی ایل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی کپتان ہیدر نائٹ کے لیے یہ ایک شاندار سال تھا اور انہوں نے مڈل آرڈر میں اپنی جگہ بنائی، جہاں وہ آل راؤنڈر میریجن کپ کے ساتھ ہیں۔ وہ ہنڈریڈ اور ڈبلیو بی بی ایل فائنلز میں پلیئر آف دی میچ تھیں۔ ہیلی میتھیوز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
امانڈازیڈ ویلنگٹن آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے لیے کوئی میچ نہیں کھیلا، لیکن ہنڈریڈ اور ڈبلیو بی بی ایل دونوں میں ایک بہترین لیگ اسپنر تھیں۔ ان کی ٹیم دونوں مقابلوں کے فائنل میں پہنچی۔ وہ بائیں ہاتھ کی سوفی ایکلسٹن اور آف اسپنر انیسا محمد کے ساتھ اسپن اٹیک بناتی ہیں، جو سال کی او ڈی آئی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined