کرکٹ

شکھر پر بھاری پڑا کشل کا قہر، سری لنکا کی پانچ وکٹ سے فتح

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان ہوئے اس میچ میں سری لنکا کی جیت کے ہیرو رہے کشل پریرا نے 37 گیندوں پر 66 رن کی طوفانی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 

کولمبو: مین آف دی میچ کشل پریرا (37 گیندوں پر 66رن) کی طوفانی اننگز اور تشارپریرا (10 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 22رن) کی کارآمد اننگز کے دم پر میزبان سری لنکا نے سہ فریقی ٹونٹی۔20 سیریز ندہاس ٹرافی کے پہلے میچ میں منگل کے روز ہندستان کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔

سری لنکا کی آزادی کے 70سال مکمل ہونےکے موقع پر منعقدہ اس ندہاس سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے یہاں آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر ہندستان کو پہلے بلے بازی کرنے کے لئے مدعوکیا۔ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20اوورمیں پانچ وکٹ پر 174رن کا مضبوط اسکوربنایا جسے سری لنکا نے 18اعشاریہ 3 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر175 رن بناکر حاصل کرلیا۔

Published: 07 Mar 2018, 9:18 AM IST

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان ہوئے اس میچ میں سری لنکا کی جیت کے ہیرو رہے کشل پریرا نے 37 گیندوں پر66 رن کی طوفانی اننگز میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کشل کی ٹونٹی۔20 میں یہ ساتویں نصف سنچری ہے۔ انھوں نے دانشکا گناتلکا (19) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 58 رن کی شاندار شراکت داری کی۔ گناتلکا نے 12 گیندوں پر19رن میں ایک چوکا اوردوچھکے لگائے۔

کپتان اور وکٹ کیپر دنیش چانڈی مل نے 11گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 14، اوپل ترنگا نے 18 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 17، داسن شناکا نے 18گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 15 اور تشار پریرا نے 10گیندوں پر ناٹ آؤٹ 22رن میں دوچوکے اور ایک چھکا لگایا۔

میزبان سری لنکا کو آخری تین اوور میں جیت کے لئے 24رنوں کی ضرورت تھی اور اس نے 18ویں اوور میں دوچوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 16رن بناکر اپنی جیت پکی کرلی۔

ہندستان کے لئے یوجویندر چہل نے 37رن دے کر دووکٹ، واشنگٹن سندر نے 28رن پر دو وکٹ اور جے دیو انا دکٹ نے 35 رن پر ایک وکٹ لیا۔

اس سے قبل سلامی بلے باز شکھردھون (90)کی بہترین اننگز اورمنیش پانڈے (37) کے مابین تیسرے وکٹ کے لئے ہوئی 95رنوں کی اہم شراکت داری کی بدولت ہندستان نے مقررہ 20اوورمیں پانچ وکٹ پر 174رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا۔

یہاں آر پریم داسااسٹیڈیم میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندستانی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور 9رن کے اندر ہی اس نے اپنے دوبلے بازوں کپتان روہت شرما(صفر)اور سریش رینا(1)کے وکٹ گنوا دیئے۔ حالانکہ اس کے بعد شکھراور پانڈے نے تیسرے وکٹ کے لئے 95 رن کی شراکت داری کرکے ہندستان کو 100رنوں کے پار پہنچایا۔

پانڈے ٹیم کے 104کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 35گیندوں پر 37رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس درمیان شکھرنے اپنے کرئیر کی چوتھی نصف سنچری لگائی لیکن وہ ٹونٹی ۔20 میں اپنی پہلی سنچری سے 10رن دوررہ گئے اور 90رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹونٹی ۔20بین الاقوامی کرکٹ میں شکھر کی یہ بہترین اننگز ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے سب سے زیادہ 80رن بنائے تھے۔

شکھرکا وکٹ ٹیم کے 153رن کے اسکور پر گرا۔ انھوں نے 49 گیندوں پر90 رن کی اپنی اننگز میں چھ چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ شکھرنے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (23) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 49 رن کی اہم شراکت داری کی۔ پنت نے 23 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 23رن بنائے۔ پنت کا وکٹ 174کے اسکور پر گرا۔ دنیش کارتک نے چھ گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 13رن کی کی اننگزکھیلی۔

سری لنکا کے لئے دشمنتا چمیرا نے 33رن پر دو وکٹ، نوان پردیپ نے 38 رن پر ایک وکٹ، جیون مینڈس نے21رن دیکر ایک وکٹ اور دانشکاگنا تلکا نے 16رن پر ایک وکٹ لیا۔

Published: 07 Mar 2018, 9:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Mar 2018, 9:18 AM IST