حیدرآباد: حیدرآبادی کرکٹر محمد سراج جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی شروعات آج میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے کی، کو پہلا وکٹ حاصل ہونے پرحیدرآباد میں ان کے چاہنے والوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ جیسے ہی ٹی وی پر براہ راست میچ میں سراج وکٹ لیتے ہوئے نظر آئے، شہر کے کرکٹ شائقین اور ان کے مداحوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔
Published: undefined
سراج کے وکٹ لینے کے ساتھ ہی تمام شائقین نے جشن مناتے ہوئے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ پہلا وکٹ حاصل کرنے کے لئے ان کو 43 گیندوں کا انتظارکرنا پڑا۔ انہوں نے خطرناک لابوسچنگے کو شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ کروایا، جنہوں نے گیند کو لیگ سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش کی، تاہم وہ گل کے ہاتھوں میں گیند تھما بیٹھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سراج کا پہلا وکٹ ہے، شبھمن گل کا بھی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ پہلا کیچ تھا۔
Published: undefined
سراج نے اس کے بعد دوسرا وکٹ بھی حاصل کیا اور پیٹ کمنس کو 9 کے اسکور پر رویندر جڈیجا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 195 رن پر آل آؤٹ کرنے میں سراج کا اہم تعاون رہا۔ انہوں نے 15 اوور میں 40 رن دے کر شاندار 2 وکٹ حاصل کیے۔
Published: undefined
قبل ازیں، حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑی قومی ٹیم کے لئے نمائندگی کر چکے ہیں اور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں۔ ان میں سابق کپتان محمد اظہرالدین، شیولال یادو، سرکردہ بلے باز وی وی ایس لکشمن، وینکٹ پتی راجو اور ارشد ایوب قابل ذکر ہیں۔
Published: undefined
سید عابد علی کے بعد دوسرے حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کے لئے آج کا دن تاریخی اور یادگار ہے کیونکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ کیرئیر کی شروعات آسٹریلیا میں کی ہے۔ حال ہی میں اپنے والد سے محروم محمد سراج کو میدان میں ٹیم انڈیا کے سینئر اسپنر روی چندرن اشون نے ہندوستانی کیپ حوالے کی۔
Published: undefined
میلبورن کے کرکٹ گراونڈ پر آسٹریلیا کے خلاف یہ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس طرح 26 سالہ فاسٹ بولر ہندوستانی کیپ حاصل کرنے والے 298 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ اسی میچ میں شبھمن گل 297 ویں کھلاڑی بن گئے، جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی اسی میچ سے شروعات کی ہے۔
Published: undefined
محمد سراج، عابد علی کے بعد حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں کیا ہے۔ عابد علی نے 1966-67 کی سیریز میں ایڈیلیڈ میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ بی سی سی آئی نے سراج کو کیپ حوالے کرنے کی مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز