نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر نے میلبورن میں 26 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوسرے ٹسٹ کے سلسلے میں کہا کہ شبھمن گل، رشبھ پنت، لوکیش راہل اور رویندر جڈیجہ کو اس مقابلے میں موقع ملنا چاہیے۔
Published: undefined
ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ٹسٹ میں آٹھ وکٹ سے زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے ٹسٹ میں شبھمن، پنت، راہل اور جڈیجہ کو آخری الیون میں جگہ نہیں دی گئی تھی لیکن گمبھیر کا خیال ہے کہ ان کھلاڑیوں کو دوسرے ٹسٹ میں موقع ملنا چاہیے۔
Published: undefined
گمبھیر نے اسٹاراسپورٹس کے شو کرکٹ کنیکٹیڈ میں کہا،’’میں پرتھوی کے مقابلے میں مینک کے ساتھ شبھمن گل کو اوپننگ کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔ چتیشور پجارا نمبر تین اور اجنکیا رہانے کو نمبرچار پر بلے بازی کرنی چاہیے۔ رہانے اس مقابلے میں ٹیم کے کپتان ہوں گے اور انہیں سامنے سے ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔ وراٹ کی جگہ رہانے کو چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ لوکیش راہل کو پانچ نمبر پر کھیلنا چاہیے جبکہ پنت چھٹے اور جڈیجہ کو ساتویں نمبر پر اترنا چاہیے۔ روی چندر اشون آٹھویں پر اور اس کے بعد تین گیندبازکھیلنے اتریں۔ میں چاہتا ہوں ٹیم اس مقابلے میں پانچ تیزگیند بازوں کے ساتھ کھیلنے اترے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز