کرکٹ

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں شعیب ملک کے میچوں کی ٹریپل سنچری

شعیب ملک جنہوں نے سیالکوٹ اسٹالنس کی جانب سے لاہور ایگلس کے خلاف 26 اپریل 2005 کوپہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا، تین سو میچ مکمل کرنے میں12 سال اور315 دن کا وقت لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا شعیب ملک

شعیب ملک ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے میچوں کی ٹریپل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ملتان سلطانس کے لئے کوئٹہ گلاڈیٹر کے خلاف دوبئی میں انہوں نے اپنا تین سواں میچ کھیلا جس میں وہ 43 بالوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شعیب ملک جنہوں نے سیالکوٹ اسٹالنس کی جانب سے لاہور ایگلس کے خلاف 26 اپریل 2005 کوپہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلا تھا، تین سو میچ مکمل کرنے میں12 سال اور315 دن کا وقت لیا۔ انہوں نے ابھی تک اس قسم کے کرکٹ میں پندرہ ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔ وہ تین سو سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے پاکستان سے تعلق رکھنے والے پہلے اور کل ملاکر ساتویں کھلاڑی بنے۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 2006 سے اب تک پندرہ ٹیموں کے لئے 411 میچ کھیلے ہیں۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون براوو نے 2006سے اب تک 20 ٹیموں کے لئے 375 میچ کھیلے ہیں اور وہ دوسرے سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔

اس فہرست میں تیسرا مقام نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کے پاس ہے۔ انہوں نے2005 سے اب تک سترہ ٹیموں کے لئے326 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کریس گیل جن کو ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے ک اعزاز حاصل ہے، ٹونٹی ٹوٹنی کرکٹ میں چوتھے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے2005 سے اب تک 22 ٹیموں کے لئے323 میچ کھیلے ہیں۔ ان سے زیادہ ٹیموں کی نمائندگی صرف سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تسارا پریرا نے کی ہے۔ انہوں نے 23 ٹیموں کے لئے ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون اسمتھ نے2006 سے اب تک18 ٹیموں کے لئے315 ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کی ہے اور وہ پانچویں سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ انکے بعد جنوبی افریقہ کے البی مورکل کا نمبر ہے جنہوں نے2004 اور 2017 کے درمیان تیرہ ٹیموں کے لئے307 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔

دائیں ہاتھ سے بلے بازی اور آف بریک بالنگ کرانے والے شعیب ملک نے پاکستان کے لئے سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔ پاکستان کے لئے انہوں نے 92 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ۔ اس میں انہوں نے29.37کی اوسط اور117.63 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1821 رن بنائے ہیں۔ کی اوسط کے ہیں اس میں رن بنائے ہیں او ر 23.04کی اوسط کے ساتھ25وکٹ حاصل کئے ہیں۔

شعیب ملک نے ابھی تک جو301 ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں7656رن بنائے ہیں اور130وکٹ حاصل کئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined