نئی دہلی: پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے پاکستانی تیز گیند باز محمدعامر کے ساتھ بھارتیہ تیز گیند باز جسپریت بمرا ہ کوموجودہ وقت میں عالمی کرکٹ کا سب سے ہوشیار اور بہترین گیند باز قرار دیا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف چل رہی بارڈر- گاوسکر سیریز میں تجربہ کار تیز گیندباز ایشانت شرما کی غیر موجودگی میں ہندوستانی تیز گیند بازی کی قیادت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے ساتھیوں محمد سمیع اور امیش یادو کے زخمی ہونے کے بعد بھی پہلے دو ٹسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی سب سے بہتر رہی ہے۔
Published: undefined
بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا ہے۔ انہوں نے دو میچوں میں آٹھ وکٹ حاص کئے ہیں۔ اس سیریز میں وکٹوں کی فہرست وہ میں پیٹ کمنس اور روی چندرن اشون سے محض دو وکٹ پیچھے ہیں۔
Published: undefined
شعیب اختر نے اسپورٹس ٹوڈے سے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں شاید بمراہ سب سے ہوشیار تیز گیند باز ہیں۔ بمراہ محمدعامر اور یہاں تک کہ وسیم اکرم سے بھی بڑے کھلاڑی ہیں۔ میں نے محمد آصف کو گیند بازی کرتے دیکھا ہے۔ میں نے آصف کا سامنا کرتے ہوئے بلے بازوں کو حقیقت میں روتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک بار وی وی ایس لکشمن نے کہا تھا کہ میں اس لڑکے کا سامنا کیسے کروں؟ اے بی ڈی ولیئرس ایشیائی ٹسٹ چمپئن شپ کے دوران حقیقت میں رونے لگے تھے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’ٹسٹ کرکٹ میں بمراہ کی فٹنس کے بارے میں لوگوں کو شبہ تھا۔ یہاں تک میں انہیں بہت قریب سے دیکھ رہا تھا۔ ان کے پاس باؤنڈری ہے جو کھلاڑیوں کو کشمکش میں ڈال دیتی ہے اور سب سے اچھی بات کہ وہ کافی اچھے انسان ہیں۔‘‘ اختر نے کھیل کے تئیں منفی رویئے کے لئے بمراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہندوستانی تیز گیند باز اپنے جسمانی رویئے سے نہیں بلکہ اپنی گیند بازی کے ذریعہ جارحیت دکھاتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز