کرکٹ

کرکٹ کے میدان میں پھر ہو رہی شکھر دھون کی واپسی، پریکٹس میں جم کر بہا رہے پسینہ

اس بار ’لیجنڈس لیگ کرکٹ‘ (ایل ایل سی) کا سیزن کافی خاص ہونے والا ہے، کیونکہ مایہ ناز کرکٹرز شکھر دھون، دنیش کارتک، امباتی رائیڈو، دھول کلکرنی اور کیدار جادھو اس ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>شکھر دھون، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

شکھر دھون، تصویر سوشل میڈیا

 

کرکٹ کے مداحوں کے لئے ایک خوش آئند خبر سامنے آ رہی ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز شکھر دھون انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد ایک بار پھر سے میدان پر واپسی کے لئے زور و شور سے تیاری کر رہے ہیں۔ جلد ہی انہیں ’لیجنڈس لیگ کرکٹ‘ (ایل ایل سی) میں کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پیر کے روز اس مایہ ناز بلے باز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 38 سالہ سلامی بلے باز نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی جانکاری انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعہ دی تھی۔ اس کے اگلے ہی دن انہوں نے لیجنڈس لیگ کرکٹ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب جلد ہی وہ اس لیگ میں جلوہ بکھیرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ لیجنڈس لیگ میں وہ گجرات گریٹس کا حصہ ہوں گے۔ انھوں نے اس سیزن کے لئے جم کر پسینہ بہانا بھی شروع کر دیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ واپسی کرتے ہوئے اچھا لگ رہا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لیجنڈس لیگ کرکٹ کا دوسرا سیزن 20 ستمبر سے 16 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے مقابلے جودھپور، سورت، جموں اور سری نگر میں ہوں گے۔ اس بار یہ سیزن بہت خاص ہونے والا ہے، کیونکہ انڈین کرکٹ کے مایہ ناز کرکٹرز شکھر دھون، دنیش کارتک، امباتی رائیڈو، دھول کلکرنی، اور کیدار جادھو اس ٹورنامنٹ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ہربھجن سنگھ، سریش رینا، محمد کیف، آرون فنچ، مارٹن گپٹل، گوتم گمبھیر، کرس گیل، ہاشم آملہ، اور راس ٹیلر جیسے سابق انٹرنیشنل کرکٹرس کے ساتھ ساتھ 110 دیگر کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined