دوحہ، قطر میں فروری اور مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے لیجنڈس لیگ کرکٹ کے نئے سیزن میں شاہد آفریدی، مصباح الحق، متھیا مرلی دھرن، رابن اتھپا، لینڈل سمنس اور ایس شری سنت کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ شری سنت نے ایک آفیشیل بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم نے دوسرے سیزن کا پوری طرح سے لطف اٹھایا۔ ٹورنامنٹ کی سطح ہماری اپنی امیدوں سے پرے تھی اور سبھی کھلاڑیوں نے اپنا بہترین مظاہرہ کیا۔ ہم ورلڈ، ایشیا، اور ہندوستان کی مختلف ٹیموں کو دیکھتے ہوئے تازہ سیزن کے مزید تفریحی ہونے کی امید کرتے ہیں۔ میرے لیے ہندوستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ فخر کا لمحہ ہے۔‘‘
Published: undefined
گزشتہ مرتبہ لیجنڈس لیگ ہندوستان میں ہوا تھا جس میں 15 میچ کھیلے گئے تھے، اور سابق سپراسٹار کھلاڑیوں سے اس میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ یہ ہندوستان کے 6 شہروں میں کھیلے گئے تھے جس میں 1.2 بلین کرکٹ ناظرین کی عالمی رسائی درج کی گئی تھی۔ اتھپا نے گزشتہ سیزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’لیجنڈس لیگ کرکٹ کے گزشتہ سیزن میں جب میں کمنٹری کر رہا تھا، تو لیجنڈس کو کھیلتے دیکھنا بہت اچھا تھا۔ تازہ سیزن کے لیے میں جوش سے بھرا ہوا ہوں۔ اب میں میدان پر اپنے پرانے ساتھیوں کے ساتھ کھیلوں گا۔ یہ مزیدار ہوگا۔‘‘
Published: undefined
فروری سے شروع ہو رہے تازہ سیزن میں پہلے کے ہی مطابق تین ٹیمیں ورلڈ جوائنٹس، ایشیا لائنس اور انڈین مہاراجہ ہیں جو کہ چمپئنز ٹرافی کے لیے آپس میں نبرد آزما ہوں گی۔ گزشتہ سال ورلڈ جوائنٹس نے کچھ بہترین مظاہروں کی بدولت ٹرافی کو اپنے نام کر لیا تھا۔
Published: undefined
بہرحال، مرلی دھرن نے لیجنڈس لیگ کے بارے میں کہا کہ ’’ہم اس سیزن کو مزید جوش اور مستی کے ساتھ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ آفریدی اس لیگ کے بارے میں کہتے ہیں ’’پرانے ساتھیوں اور حریفوں کے ساتھ کھیلنا مزیدار ہوگا۔ میں ایک دلچسپ مقابلے والے سیزن کا انتظار کر رہا ہوں۔‘‘ واضح رہے کہ لیگ نے حال ہی میں سائمن ٹفل کو میچ ایتھکس اینڈ ریگولیشن کے ڈائریکٹر کی شکل میں سائن کیا ہے، تاکہ لیجنڈس لیگ کرکٹ کو لے کر شائقین میں شفاف اور بہتر کرکٹ کے تئیں یقین کو مضبوط کیا جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز