پونے: آف اسپنر روی چندرن اشون نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹ حاصل کیے جس کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 275 رنز پر سمیٹ کر 326 رنز کی بڑی برتری حاصل کرلی۔ جنوبی افریقہ کی اننگز ختم ہوتے ہی تیسرے روز کا کھیل بھی ختم ہو گیا۔ اب یہ چوتھے دن کی صبح پتہ چلے گا کہ ہندوستان جنوبی افریقہ سے فالو آن کراتا ہے یا نہیں۔ جنوبی افریقہ کے ٹاپ آرڈر نے پھر مایوس کیا جبکہ اس کے نچلے آرڈر نے جدوجہد کرنے کا حوصلہ دکھایا۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
10 ویں نمبر کے بلے باز کیشو مہاراج نے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 132 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 72 رن بنائے جبکہ فاسٹ بولر ورنون فلینڈر نے 192 گیندوں کی میراتھن اننگز میں چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔ کیشو اور فلینڈر نے نویں وکٹ کے لئے 109 رن کی اہم شراکت کی اور ہندوستان کی مہمان ٹیم کی اننگز جلد سمیٹنے کے انتظار میں اضافہ کردیا۔ اشون نے آخری دو وکٹ نکال کر جنوبی افریقہ کو 275 پر نمٹایا۔ اشون نے 284 اوور میں 69 رن پر چار وکٹ لئے۔ اشون نے وشاکھاپٹنم میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سات وکٹ لینے سمیت کل آٹھ وکٹ لئے تھے۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
فاسٹ بولر امیش یادو نے 37 رن پر تین وکٹ، محمد سمیع نے 44 رن پر دو وکٹ اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ نے 81 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ جنوبی افریقہ نے دن کی شروعات تین وکٹ پر 36 رن سے کی۔ ہندوستان کے وسیع اسکور کے جواب میں جنوبی افریقہ نے کل خراب شروعات کی تھی۔ هنوما وهاری کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے فاسٹ بولر امیش یادو نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے ہوئے دوسرے ہی اوور میں ایڈرن ماركرم کو ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔ ماركرم کا اکاؤنٹ بھی نہیں کھلا۔ یادو نے پھر اپنے دوسرے اوور میں پہلے ٹیسٹ کے سنچری میکر ڈین ایلگر کو بولڈ کر دیا تھا۔ ایلگر چھ رن ہی بنا سکے۔ پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹ لینے والے محمد سمیع نے تمبا باوما کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرا دیا تھا۔ ایلگر نے چھ اور باوما نے آٹھ رن بنائے۔ تھيونس ڈی برون نے 20 اور اینرک نورتجے نے دو رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
ہندوستان کو چوتھی کامیابی جلد ہی مل گئی جب سمیع نے نائیٹ واچ مین نورتجے کو ٹیم کے 41 کے اسکور پر آؤٹ کر دیا۔ نورتجے کا کیچ کپتان وراٹ کوہلی نے لپکا۔ نورتجے نے تین رن بنائے۔ ٹیم کے 53 کے اسکور پر برون کو یادو نے پویلین بھیج کر اپنا تیسرا وکٹ لیا۔ برون نے 58 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز میں چھ چوکے لگائے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس اور وکٹ کیپر كوئنٹن ڈی کوک نے چھٹے وکٹ کے لئے 75 رن جوڑ کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن اشون نے ڈی کوک کو بولڈ کر اس شراکت کو توڑ دیا۔ ڈی کوک نے 48 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 31 رن بنائے۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
جنوبی افریقہ کا چھٹا وکٹ 128 کے اسکور پر گرا۔ اس کے 11 رن بعد سیترن متھوسامی بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہیں جڈیجہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ متھوسامی نے 20 گیندوں میں سات رن بنائے۔ اشون نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈو پلیسس کی جدوجہد کو ختم کیا۔ ڈو پلیسس کا کیچ اجنکیا رہانے نے لپکا۔ ڈو پلیسس نے 117 گیندوں میں نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رن بنائے۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
جنوبی افریقہ کا آٹھواں وکٹ 162 کے اسکور پر گرنے پر لگ رہا تھا کہ اس کی اننگز 200 رنز کے اندر سمٹ جائے گی لیکن 10 ویں نمبر کے بلے باز کیشو مہاراج نے کندھے میں درد ہونے کے باوجود اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 132 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 72 رن بنائے۔ تیز گیند باز ورنون فلینڈر نے 192 گیندوں کی میراتھن اننگز میں چھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 44 رنز بنائے۔ کیشو اور فلینڈر نے نویں وکٹ کے لئے 109 رن کی اہم شراکت کی۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
دونوں ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھا رہے تھے اور ہندوستانی کپتان وراٹ کی اس شراکت کو توڑنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی تھی لیکن اشون نے ایک بار پھر جمی ہوئی شراکت کو توڑا اور کیشو کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ کر دیا۔ جنوبی افریقہ کا نواں وکٹ 271 کے اسکور پر گرا۔ اس کے چار رن بعد اشون نے کیگسو ربادا کو آؤٹ کر جنوبی افریقہ کی اننگز کا 275 رنز پر خاتمہ کر دیا اور اس کے ساتھ ہی تیسرے دن کا کھیل بھی ختم ہو گیا۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Oct 2019, 6:46 PM IST