کرکٹ

سری لنکا کے خلاف آج سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی ٹیم انڈیا

سری لنکا کے خلاف ٹیم انڈیا کا ہدف اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا اور آج ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کولمبو: پہلا ون ڈے آسانی سے جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم منگل کو دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی، ہندوستان نے پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کرتے ہوئے 13.2 اوورز باقی رہتے سات وکٹوں سے جیت حاصل کرلی تھی۔ سری لنکا نے 50 اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر 262 رن بنائے، جبکہ ہندوستان نے 36.4 اوور میں تین وکٹوں پر 263 رنز بناکر یکطرفہ کامیابی حاصل کی۔ اب ٹیم انڈیا کا ہدف اپنی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے اور آج ہونے والے دوسرے ون ڈے میں سیریز پر قبضہ کرنا ہوگا۔

Published: undefined

ہندوستانی کپتان شیکھر دھون نے 86 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کو جیت کی دہلیز پر پہنچایا۔ نوجوان اوپنر پرتھوی شاہ نے 43 رن کی جارحانہ اننگز کھیل کر ہندوستان کو ٹھوس آغاز دیا اور وہ اپنی شاندار اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ بنے۔ پرتھوی کے علاوہ ایشان کشن اور سوریا کمار یادو نے بھی شاندار اننگز کھیل کر ہندوستان کو آسان جیت کی منزل پر پہنچایا۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں بھی اس کے دونوں اہم اسپنرز یوزویندر چہل اور کلدیپ یادو اور بائیں ہاتھ کے اسپنر کرنال پانڈیا نے عمدہ بولنگ کی اور سری لنکا کے بلے بازوں کو غلبہ حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ ہندوستان کی تشویش یہ تھی کہ ان کے تیزگیندباز اور نائب کپتان بھونیشور کمار نو اوورز میں 63 رن پر کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔

Published: undefined

دوسری جانب سری لنکا کو سیریز میں برقرار رہنے کے لئے دوسرا میچ جیتنا ہوگا۔ پہلے میچ میں سری لنکا کی گیندبازی کمزور ثابت ہوئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی بلے بازوں نے جم کر رن جمع کیے۔ سری لنکا نے اپنی گزشتہ تینوں سیریز گنوائی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز صفر۔ دو سے گنوانے میں بھی سری لنکا کی گیندبازی کمزور رہی تھی۔ سری لنکا کو اپنی گیندبازی بہتر کرنی ہوگی، تبھی جاکر وہ سیریز میں برابری حاصل کرسکے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined