ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی ٹیم کو اگلے ماہ 5 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے جس کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان 5 جولائی کو ہو چکا ہے۔ ہندوستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر سورو گانگولی نے اس ٹی-20 ٹیم میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو شامل نہ کیے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔ 51 سالہ گانگولی نے کہا کہ روہت اور کوہلی اب بھی ٹی-20 کرکٹ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے اہم تعاون پیش کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
سورو گانگولی نے ایک اسپورٹس پلیٹ فارم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یقیناً اپنے بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہیے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کون ہیں۔ میری رائے میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما دونوں کی ہی ابھی ٹی-20 کرکٹ میں جگہ ہے۔ میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ کوہلی یا روہت ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کیوں نہیں کھیل سکتے۔ کوہلی آئی پی ایل کے دوران شاندار فارم میں تھے۔ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو دونوں کی ٹی-20 کرکٹ میں جگہ ہے۔‘‘
Published: undefined
روہت اور کوہلی کے علاوہ آئی پی ایل اسٹار رنکو سنگھ، ریتوراج گائیکواڈ اور جتیش شرما بھی ٹی-20 ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اس تعلق سے گانگولی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں، ان کا وقت ضرور آئے گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ ’’انھیں بس کھیلنا جاری رکھنا ہے اور بہترین پرفارمنس دیتے رہنا ہے۔ صرف 15 کو ٹیم میں منتخب کیا جا سکتا ہے، اور 11 کھیل سکتے ہیں۔ اس لیے کسی کی غلطی کا انتظار کیجیے جب وہ باہر ہوگا۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ان (نوجوان کھلاڑیوں) کا وقت آئے گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز