کرکٹ

سرفراز خان کے بھائی مشیر خان حادثہ میں زخمی، 3 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا خدشہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار سرفراز خان کے بھائی مشیر خان ایک بھیانک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ساتھ اعظم گڑھ سے لکھنؤ جا رہے تھے

<div class="paragraphs"><p>مشیر خان، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCIdomestic">@BCCIdomestic</a></p></div>

مشیر خان، تصویر @BCCIdomestic

 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے اسٹار سرفراز خان کے بھائی مشیر خان ایک بھیانک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مشیر اپنے والد نوشاد خان کے ساتھ اعظم گڑھ سے لکھنؤ جا رہے تھے۔ حادثے میں مشیر کی کار 4 سے 5 بار سڑک پر پلٹی، جس کی وجہ سے ان کی گردن میں شدید چوٹیں آئیں۔ خیال رہے کہ مشیر خان خود بھی ایک کرکٹر ہیں اور گھریلو کرکٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انجری کے سبب ان کا ایران ٹرافی سے باہر ہونا تقریباً طے ہو چکا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، حادثے کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ کار کا توازن بگڑنے کی وجہ سے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے مشیر خان اور ان کے والد نوشاد خان کی جان بچ گئی، تاہم مشیر کو شدید چوٹیں آئیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں کم از کم 6 ہفتے تک کرکٹ سے دور رہنا پڑے گا، جب کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تقریباً 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

Published: undefined

سرفراز خان کا خاندان بنیادی طور پر اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے تعلق رکھتا ہے، ان کا آبائی گاؤں باسوپار سگڑی تحصیل میں واقع ہے۔ مشیر خان نے حالیہ دلیپ ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کی توجہ حاصل کی تھی۔ اپنے ڈیبیو میچ میں مشیر نے انڈیا بی کی جانب سے انڈیا اے کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار 181 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ اس دوران انہوں نے 373 گیندوں کا سامنا کیا اور 16 چوکے اور 5 چھکے لگائے تھے۔

Published: undefined

مُشیر کی یہ اننگز دلیپ ٹرافی میں ڈیبیو کرنے والے کسی بھی نوجوان (20 سال سے کم عمر) کھلاڑی کی تیسری سب سے بڑی اننگز تھی۔ اس فہرست میں بابا اپراجیت سب سے اوپر ہیں، جنہوں نے اپنے ڈیبیو پر 212 رنز بنائے تھے، جبکہ یش ڈھول دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 193 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ مشیر نے اپنے ڈیبیو میچ میں لیجنڈری کرکٹر سچن تندولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 1991 میں اپنے دلیپ ٹرافی ڈیبیو میں 159 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ مشیر خان نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں انہوں نے 7 میچوں میں 60 کی اوسط سے 360 رنز بنائے اور 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ کرکٹ ماہرین مشیر خان کو مستقبل کا بڑا ہندوستانی اسٹار سمجھتے ہیں اور ان کی آل راؤنڈر کی حیثیت میں ترقی کے روشن امکانات ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined