بنگلورو: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں سرفراز خان نے اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری مکمل کر لی ہے۔ یہ ان کا چوتھا ٹیسٹ میچ ہے اور انہوں نے 90.91 کے اسٹرائیک ریٹ سے 110 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ 26 سالہ بلے باز نے ٹم ساؤدی کی گیند پر چوکہ لگاتے ہوئے اپنی شاندار سنچری مکمل کی۔ دریں اثنا انہوں نے 13 چوکے اور 3 بہترین چھکے لگائے۔ سرفراز خان کی یہ سنچری، خاص طور پر گھریلو کرکٹ میں لگاتار عمدہ کارکردگی کے بعد، ان کی محنت کا ثمرہ ہے۔
Published: undefined
سرفراز خان کے ٹیسٹ کیرئیر کی بات کریں تو وہ فی الحال اپنا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 7 اننگ کھیلی ہیں اور ان کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں درج ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ کیرئیر کی بات کریں تو سرفراز خان نے یہاں 51 میچ کھیلے اور 76 اننگز میں 69.09 کی اوسط سے 4422 رنز بنائے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سرفراز کے نام 15 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں ہیں۔ یہاں ان کی ذاتی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ 301 رنز نابعد ہے۔
Published: undefined
تیسرے دن کے کھیل میں، سرفراز خان نے رشبھ پنت کے ساتھ 50 رنز سے زیادہ کی شراکت داری کی، جو ہندوستان کی بیٹنگ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ ان کے علاوہ، روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جہاں روہت شرما نے 52 اور وراٹ کوہلی نے 70 رنز بنائے۔ اس کے نتیجے میں ہندوستان نے اپنی دوسری اننگز میں مضبوط بنیاد رکھی۔
Published: undefined
پہلی اننگ میں ہندوستان کو محض 46 رن پر آل آوٹ کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے 402 رن اسکور کئے اور ہندوستان کے خلاف 356 رنز کی برتری حاصل کی، جو کم ہو کر صرف 50 کے قریب پہنچ گئی تھی۔ سرفراز خان کی شاندار بیٹنگ نے ہندوستان کی دوسری اننگز کو ایک نئی زندگی بخشی ہے اور ان کی سنچری نے نہ صرف ان کے کیریئر کے لیے اہمیت رکھتی ہے بلکہ ٹیم کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا باعث بنی ہے۔ سرفراز خان 133 گیندوں میں 114 رنز بنا کھیل میدان پر موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined