کرکٹ

سرفراز احمد کا کپتانی چھوڑنے پر غور و خوص

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے دورے میں ناقص کارکردگی کے سبب قیادت کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے دورے میں ناقص کارکردگی کے سبب قیادت کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔

ایک وقت اپنی بہترین بلے بازی کے لیے مشہور سرفراز احمد اس وقت اپنے بلے سے کوئی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔31 سالہ سرفراز احمد اب تک بطور کپتان 11ٹیسٹ میچوں کی 19اننگز میں محض25.33کی اوسط سے456رنز اسکور کرسکے ہیں جن میں 3نصف سنچریاں شامل ہیں اور ان میں سے بھی دو نصف سنچریاں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ابو ظبی ٹیسٹ میں اسکور کی تھیں ۔
یہ سرفراز احمد کی جانب سے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی کپتان کی بلے بازی میں بدترین اوسط ہے۔

Published: undefined

ہار کی وجہ وکٹوں کا جلدی گنوانا : سرفراز

Published: undefined

ادھر سرفراز احمد نے پاکستانی ٹیم کی ہار کی وجہ دوسری اننگز میں اچھے آغاز کے باوجود وکٹوں کا جلدی گنوانا قرار دی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ چوتھی اننگز میں اچانک ناکامی کا معاملہ2016 سے چل رہا ہے جس کے تحت ایک وکٹ گرتے ہی بلے باز پریشان ہوجاتے ہیں، اس ضمن میں کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو بھی کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے حوالے سے آسان نہیں تھی لیکن ٹیسٹ میچ کا ڈھائی دن میں ختم ہونا اچھی علامت نہیں ہے ۔ایلگر اور آملہ کو بھی مشکلات پیش آئیں ،میچ چوتھے دن تک جاتا تو یاسر شاہ مفید ثابت ہوسکتے تھے، ہمارے بولرز نے بہترین بولنگ کی۔

Published: undefined

پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے۔ سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے دوبارہ ڈگمگا جانے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینئرز بلے بازوں کی سرزنش کی اور 3 جنوری سے شروع ہونے والے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

سنچورین میں ناکام رہنے والے اسد شفیق کو2011کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم سے ڈراب کیے جانے کا فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔پہلے ٹیسٹ سے قبل ان فٹ ہونے والے حارث سہیل صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بھی بینچ پر موجود ہیں، اگر اسد کو ڈراپ کیا گیا تو ان میں سے کوئی ایک کھیلے گا۔

فٹنس بحال ہونے کے بعد محمد عباس کی ٹیم میں واپسی یقینی ہے۔ محمد عباس مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور جنوبی افریقہ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے۔عباس زخمی ہونے کے باعث سنچورین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined