کپتان سنجو سیمسن کی 119 رنز کی بہترین اننگز کے باوجود راجستھان رائلز کو پیر کے روز پنجاب کنگز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں چار رن سے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
پنجاب کے کپتان لوکیش راہل (91) اور دیپک ہڈا (64) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے راجستھان رائلس کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں پیر کے روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں 20 اوور میں چھ وکٹ پر 221 رن کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔ راجستھان نے سیمسن کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت اس بڑے ہدف کا تعاقب کیا لیکن سیمسن آخری گیند پر چھکا اڑانے کی کوشش میں دیپک ہڈا کے ہاتھوں باونڈری پر آوٹ ہوئے اور راجستھان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
سیمسن نے اپنے پہلے میچ میں بطور کپتان سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ بنایا لیکن وہ ٹیم کوجیت نہیں دلا سکے۔ سیمسن نے صرف 63 گیندوں پر 119 رنز میں 12 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ سیمسن اننگز کی چوتھی ہی گیند پر بلے بازی کے لئے اترے اور آخری گیند پر پویلین لوٹے۔ آخری اوور میں راجستھان کو جیت کے لئے 13 رن کی ضرورت تھی لیکن ٹیم صرف چار رن سے ہدف سے دور رہ گئی ۔
Published: undefined
اس سے قبل جب راہل اپنی سنچری سے محض نو رنز دور تھے تو وہ باونڈری پر کھڑے راہل تیوتیا کے بہترین کیچ سے آوٹ ہوگئے۔ چیتن سکاریا کی گیند پر تیوتیا نے باونڈری پر شاندار کیچ لیا۔ پچھلے سیشن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے راہل اس مرتبہ 50 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 91 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
Published: undefined
چوتھے نمبر پر بلے بازی کیلئے آئے دیپک ہڈا نے صرف28 گیندوں پر 64 رنز میں چار چوکے اور چھ چھکے لگائے۔تیسرے نمبر پر پہنچنے والے کرس گیل نے 28 گیندوں میں 40 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اوپنر میانک اگروال نے نو گیندوں پر 14 رنز میں دو چوکے لگائے۔
Published: undefined
پنجاب کے کپتان راہل نے پہلی وکٹ کے لئے مینک کے ساتھ 22 رنز ، دوسری وکٹ کے لئے گیل کے ساتھ 67 رنز ، ہڈا کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے 105 رنزجوڑے اور پنجاب کی ٹیم کو 200 سے آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔نکولس پورن کو کرس مورس نے لیگ سائیڈ میں سکاریا کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ رچرڈسن اننگز کی آخری گیند پر چیتن سکاریا کا شکار بنے۔
Published: undefined
راجستھان کی طرف سے آٹھ گیندبازوں نے جدوجہد کی لیکن کامیابی چیتن سکاریا اور مورس کو ملی۔ سکاریا نے چار اوور میں 31 رن پر تین وکٹیں اور مورس نے 41 رن پر دو وکٹ حاصل کیں۔ ریان پراگ کا ایک اوور میں سات رن پر گیل کا وکٹ ملا۔
Published: undefined
پنجاب کی طرف سے ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب گیند رہے ۔ انہوں نے 35 رن دے تین کھلاڑیوں کا اپنا شکار بنایا جبکہ محمد شامی نے 33 رن دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined