کرکٹ

سنجو سیمسن کی دھواں دار بیٹنگ، راجستھان نے لکھنؤ کو 20 رن سے دی شکست

سنجو سیمسن کے ناقابل شکست 82 رنز کی بدولت راجستھان رائلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 20 رن سے شکست دے دی۔ راجستھان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 193 رن بنائے، جواب میں لکھنؤ 173 رن پر ہی سمٹ گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 
IANS

جے پور: کپتان سنجو سیمسن کی 52 گیندوں پر ناقابل شکست 82 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے اتوار کو آئی پی ایل کے میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 20 رن سے شکست دے دی۔ مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 193 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد راجستھان نے لکھنؤ کو 6 وکٹ پر 173 رن پر روک دیا۔

راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جوس بٹلر 11 اور یشسوی جیسوال 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیمسن نے تیسرے وکٹ کے لیے ریان پراگ (43) کے ساتھ 93 رن کی مضبوط شراکت داری کی۔ پراگ نے 29 گیندوں کی اپنی اننگز میں ایک چوکا اور 3 چھکے لگائے۔

Published: undefined

سیمسن ایک اینڈ ڈٹے رہے اور راجستھان کی اننگز کو مضبوطی دی۔ انہوں نے دھرو جریل (20 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 43 رن کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ سیمسن نے اپنی دھماکہ خیز اننگز میں 3 چوکے اور 6 فلک بوس چھکے لگائے۔ جورل نے 12 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ لکھنؤ کی جانب سے نوین الحق 41 رن کے عوض 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے جبکہ محسن خان اور روی وشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

لکھنؤ کی اننگز کے 14ویں اوور تک کھیل لکھنؤ کے کنٹرول میں تھا لیکن اس کے بعد سنجو سیمسن سندیپ شرما کو اٹیک پر لے آئے اور راہل کی وکٹ گرنے کے بعد لکھنؤ کی رفتار کم ہو گئی۔ اسٹونیس ابھی باقی تھے لیکن اشون نے انہیں 18ویں اوور میں پویلین واپس بھیج دیا۔ پورن نے نصف سنچری اسکور کی اور ناٹ آؤٹ رہے، راہل نے بھی کپتانی کی اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ لکھنؤ کی ٹیم جیت سے 3 رن دور رہی۔

Published: undefined

کے ایل راہل نے 58 اور نکولس پورن نے 41 گیندوں میں ناقابل شکست 64 رن بنائے۔ پورن نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور 4 چھکے لگائے لیکن وہ آخری اوور میں باؤنڈری نہیں لگا سکے جب لکھنؤ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔ اویش خان نے بہترین اوور پھینک کر راجستھان کی جیت کو یقینی بنایا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined