جلگاؤں (مہاراشٹر): لیجنڈ کرکٹر بھارت رتن سچن تندولکر کی حفاظت کے لیے تعینات اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کے ایک جوان نے جامنیر شہر میں اپنے آبائی گھر میں خودکشی کر لی۔ حکام نے بدھ کو یہ معلومات دی۔
ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت پرکاش کاپڑے کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ چھٹی پر اپنے آبائی شہر گیا ہوا تھا۔ کاپڑے (39) نے اپنی سرکاری بندوق سے خود کو گردن میں گولی مار لی۔ اس کے خاندان میں اس کے بوڑھے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے، ایک بھائی اور دیگر افراد شامل ہیں۔
Published: undefined
جامنیر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کو دیر رات گئے 1.30 بجے پیش آیا۔ اس نے خودکشی کیوں کی ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ شندے نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے یہ قدم ذاتی وجوہات کی بنا پر اٹھایا لیکن ہم تحقیقات کی مکمل تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کاپڑے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ جامنیر پولیس نے حادثہ میں موت کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ اس کے اہل خانہ، ساتھیوں اور دیگر جاننے والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آر پی ایف کی جانب سے بھی آزادانہ تحقیقات کرنے کا امکان ہے کیونکہ جوان کو وی وی آئی پی سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز