کرکٹ

عالمی کپ میں شکست کے بعد روہت شرما کی پہلی پریس کانفرنس، کبھی کیا اظہارِ غم کبھی ہوئے ناراض!

روہت شرما نے کہا کہ ’’عالمی کپ کے لیے ٹیم نے بہت محنت کی تھی، 10 میچ کے دوران بہت اچھا کیا لیکن فائنل میں جیت نہیں مل سکی، آپ کو آگے بڑھنا ہوتا ہے، جو ہوا اس پر کیا کہیں۔‘‘

روہت شرما، تصویر یو این آئی
روہت شرما، تصویر یو این آئی 

جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستانی ٹیم 26 دسمبر سے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے والی ہے۔ اس سے ایک دن قبل یعنی آج ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وَنڈے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد یہ پہلی بار تھا جب روہت شرما پریس کے سامنے آئے تھے۔ اس دوران انھوں نے عالمی کپ فائنل میں ملی شکست پر اپنا غم بھی ظاہر کیا اور میڈیا کے کچھ سوالات پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی۔

Published: undefined

عالمی کپ میں ملی شکست کے تعلق سے روہت شرما نے کہا کہ ’’عالمی کپ کے لیے ٹیم نے بہت محنت کی تھی۔ 10 میچ کے دوران بہت اچھا کیا تھا اور فائنل میں جیت نہیں مل سکی۔ پھر بھی آپ کو آگے بڑھنا ہتا ہے، جو ہوا اس پر کیا کہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’عالمی کپ کے بعد باہر سے مجھے کافی سپورٹ ملا، جس سے میں خود کو سنبھال سکا۔ بطور بلے باز آئندہ دو سال کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

Published: undefined

تیز گیندباز محمد سمیع سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ ’’گزشتہ کچھ سالوں میں ہندوستانی تیز گیندبازوں نے غیر ملکی سرزمین پر بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔ محمد سمیع کی کمی ضرور محسوس ہوگی، لیکن نوجوانوں کے پاس خود کو ثابت کرنے کا اچھا موقع ہے۔ یہ مقابلہ آسان نہیں ہونے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز کے تعلق سے بات کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ ’’ہم میچ کے لیے تیار ہیں۔ یہاں کے حالات گیندبازوں کی مدد کرتے ہیں۔ پانچوں دن یہاں بلے بازی کرنا آسان نہیں، ہمیں اس کا تجربہ ہے۔ جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا، ہمارے لیے چیلنجز بڑھتے جائیں گے۔ ہم اسی کے لیے کھیلتے ہیں، چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں۔ ہم ایک ہفتے پہلے ہی یہاں آ گئے تھے اور حالات کو سمجھ رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

پریس کانفرنس میں ایک وقت روہت شرما ناراض بھی ہوئے جب ان سے میڈیا والوں نے ٹی-20 عالمی کپ 2024 سے متعلق سوال کر دیا ہے۔ حالانکہ انھوں نے ناراضگی کا اظہار ہنستے ہوئے اپنے جواب سے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اچھا کرکٹ کھیلنے کی بے تابی ہمیشہ رہتی ہے۔ ہر کوئی اچھا کرنا چاہتا ہے۔ جب بھی ہمیں موقع ملتا ہے، ہم اچھا کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے پتہ ہے کہ آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں۔ ملے گا، آپ کو جواب ملے گا اس۔ اس کا جواب جلد ہی ملے گا۔‘‘

Published: undefined

دراصل روہت شرما نے ٹی-20 عالمی کپ 2022 کے سیمی فائنل کے بعد ہندوستان کی طرف سے کوئی ٹی-20 میچ نہیں کھیلا ہے۔ اس کے بعد سے ہاردک پانڈیا ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ ایسے میں روہت شرما کے ٹی-20 کیریئر کو لے کر کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں جس کا جواب ہر کوئی جاننے کو بے تاب دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined