نئی دہلی: ہندستان کے قائم مقام کپتان روہت شرما راجکوٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی -20 میچ میں اترنے کے ساتھ ہی 100 بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو دہلی میں کھیلا گیا تھا جسے مہمان ٹیم نے سات وکٹوں سے جیتا تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ سات نومبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ اگرچہ دوسرے میچ میں طوفان ماها کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
Published: 05 Nov 2019, 8:51 PM IST
روہت نے دہلی میں اترنے کے ساتھ ہی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑا تھا جنہوں نے 98 ٹی -20 میچ کھیلے تھے۔ روہت اس وقت پاکستان کے شاہد آفریدی کی برابری پر ہیں جن کے نام 99 ٹی -20 میچ ہیں۔ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک 111 ٹی -20 میچ کے ساتھ اس فارمیت میں 100 میچ کھیلنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔چھوٹے فارمیٹ میں ہندوستان کے نائب کپتان اور اس سیریز میں باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دیئے جانے کے بعد کپتانی سنبھال رہے روہت نے ٹی -20 میں اپنا ڈیبو 19 ستمبر 2007 کو ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔ اپنے پہلے میچ میں روہت کو بلے بازی کرنے کا موقع نہیں ملا تھا جبکہ ہندستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ کا یہ مقابلہ 18 رنز سے جیتا تھا۔
Published: 05 Nov 2019, 8:51 PM IST
32 سالہ روہت 99 ٹی -20 میچوں میں 2452 رنز بنا چکے ہیں اور وہ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں دنیا میں نمبر ایک بن گئے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں 9 رنز بنانے کے ساتھ ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا تھا جن کے 72 میچوں میں 2450 رنز ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے 2359 رنز، شعیب ملک کے 111 میچوں میں 2263 رنز اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے 71 میچوں میں 2140 رنز ہیں۔
Published: 05 Nov 2019, 8:51 PM IST
اس فارمیٹ میں 2000 رن پورے کرنے والے چھٹے کھلاڑی آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں جن کے 75 میچوں میں 2031 رنز ہیں۔ روہت اس فارمیٹ میں اب تک چار سنچری اور 17 نصف سنچری بنا چکے ہیں جبکہ وراٹ کو ٹی -20 میں پہلی سنچری کی تلاش ہے۔ وراٹ نے اس فارمیٹ میں 22 نصف سنچری بنائی ہیں۔ روہت اس فارمیتت میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
Published: 05 Nov 2019, 8:51 PM IST
ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت نے سری لنکا کے خلاف 118، ویسٹ انڈیز کے خلاف ناقابل شکست 111، جنوبی افریقہ کے خلاف 106 اور انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 100 رنز بنائے تھے۔ روہت کی کوشش رہے گی کہ راجکوٹ میں اپنے 100 ویں ٹی-20 میچ میں وہ ہندستان کو سیریز میں برابری دلائیں۔
Published: 05 Nov 2019, 8:51 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Nov 2019, 8:51 PM IST