کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ 2024 میں روہت شرما کو ہندوستانی کپتان بنے رہنا چاہیے: گوتم گمبھیر

گوتم گمبھیر کے مطابق بھلے ہی پانڈیا گزشتہ سال سے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کے کپتان رہے ہوں، لیکن ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں روہت شرما کو کپتانی کرنی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گوتم گمبھیر، تصویر آئی اے این ایس

 

یک روزہ کرکٹ عالمی کپ کے فائنل مقابلہ میں آسٹریلیا سے ہار کر ہندوستانی ٹیم ایک بار پھر چمپئن بننے سے محروم ہو گئی، لیکن اب سبھی کی نگاہیں آئندہ سال ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ بحث و مباحثہ اس بات پر شروع ہو گیا ہے کہ روہت شرما اور وراٹ کوہلی کو ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے یا نہیں۔ اس درمیان ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے اپنا نظریہ واضح لفظوں میں سامنے رکھا ہے۔ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ روہت شرما کو اگلے سال ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنے رہنا چاہیے۔

Published: undefined

گوتم گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہاردک پانڈیا گزشتہ سال سے ہندوستانی ٹی-20 ٹیم کی کمان ضرور سنبھال رہے ہیں، لیکن ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ میں روہت شرما کو کپتانی کرنی چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ٹی-20 عالمی کپ 2024 کے لیے روہت شرما اور وراٹ کوہلی دونوں کو ہی ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا جانا چاہیے۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ’’میں چاہتا ہوں کہ ٹی-20 عالمی کپ میں روہت شرما ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں۔ وَنڈے عالمی کپ میں روہت نے دکھایا کہ وہ بلے بازی میں کیا کر سکتے ہیں۔ اگر روہت کا سلیکشن ہوتا ہے تو وراٹ کو اپنے آپ ہی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ اگر روہت ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے کا فیصلہ لیتے ہیں تو انھیں کپتان کی شکل میں منتخب کیا جانا چاہیے نہ کہ صرف بلے باز کی شکل میں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined