لیڈز: ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما نے ایک ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ روہت نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ایک ورلڈ کپ میں چار سنچریاں بنانے کے عالمی ریکارڈ کو توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔
Published: 07 Jul 2019, 10:10 AM IST
روہت نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں 103 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی جو اس ورلڈ کپ میں ان کی پانچویں سنچری تھی۔ روهت نے بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ میچ میں 104 رن بنائے تھے۔ روہت نے اپنی پانچویں سنچری کے ساتھ ہی سنگاکارا کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ سنگاکارا نے 2015 کے ورلڈ کپ میں چار سنچریاں بنائی تھیں۔
Published: 07 Jul 2019, 10:10 AM IST
روہت نے اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابل شکست 122، پاکستان کے خلاف 140، انگلینڈ کے خلاف 102، بنگلہ دیش کے خلاف 104 اور سری لنکا کے خلاف 103 رن بنائے ہیں۔ روہت کے ورلڈ کپ میں اوورال چھ سنچری ہو گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ عالمی کپ تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستان کے سچن تندولکر نے عالمی کپ میں 44 اننگز میں چھ سنچریاں بنائی تھیں جبکہ روہت نے محض 16 اننگز میں پانچ سنچریاں بنا ڈالی ہیں.۔
Published: 07 Jul 2019, 10:10 AM IST
روہت کے کیریئر کی یہ 27 ویں سنچری ہے اور اب وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں اب جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ (27) کی برابری پر پہنچ گئے ہیں. ان سے آگے اب سری لنکا کے سنت جے سوریہ (28)، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (30)، ہندوستان کے ویراٹ کوہلی (41) اور سچن (49) ہیں۔
Published: 07 Jul 2019, 10:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jul 2019, 10:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز