ہندوستانی کپتان روہت شرما نے اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ خطابی میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ روہت شرما نے کل نریندر مودی اسٹیڈیم میں کہا، 'نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جس طرح ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ ہم 20-30 رنز کی کمی سے رہ گئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب راہل اور وراٹ 25 اوور کے قریب بیٹنگ کر رہے تھے، تو ہم نے سوچا کہ اسکور 270 سے 280 تک ہوگا۔ ہم نے شروع میں تین وکٹیں لینے کے بعد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہیڈ اور لابوشین نے میچ کو ہماری ٹیم سے چھین لیا۔
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ پچ انڈر لائٹس بعد میں بلے بازی کے لیے اچھی ہو گئی۔ ہم پچ کا بہانہ بناسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے اسکوربورڈ پر قابل دفاع اسکور لائق بلے بازی نہیں کی۔ ویراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن کوہلی کی مایوسی صاف دکھائی دے رہی تھی۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ، ٹورنامنٹ کے برانڈ ایمبیسیڈر سچن تیندولکر اور بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔ ٹریوس ہیڈ کو پلیئر آف دی میچ کی ٹرافی سے نوازا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined