ممبئی: ہندوستانی کپتان روہت شرما انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں لوکیش راہل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی۔ جے شاہ نے یہ بھی بتایا کہ تیز گیند باز محمد شامی اور رویندر جڈیجہ بالترتیب کندھے اور گھٹنے کی انجری سے صحت یاب نہ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
روہت شرما کی چوٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے جے شاہ نے کہا کہ "ہندوستانی کپتان روہت شرما اپنے بائیں انگوٹھے کی چوٹ کے لیے ممبئی میں ایک ماہر کے پاس گئے ہیں۔ انھیں اس چوٹ کے لیے مناسب علاج کی ضرورت ہے اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔‘‘
Published: undefined
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 22 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم روہت کو دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے کے بارے میں مستقبل میں فیصلہ کرے گی۔ پہلے ٹیسٹ کے لیے روہت کی جگہ ابھیمنیو ایسوارن کو شامل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
جے شاہ نے کہا کہ "دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ان (روہت) کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ان کی جگہ ابھیمنیو ایسوارن کو نامزد کیا ہے۔‘‘ دریں اثنا، شاہ نے انکشاف کیا کہ سلیکٹرز نے شامی اور جڈیجہ کی جگہ نودیپ سینی اور سوربھ کمار کو منتخب کیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر جے دیو انادکت کو بھی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: کے ایل راہل (کپتان)، شوبھمن گل، چیتشور پجارا (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شریکر بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، شاردول ٹھاکر، محمد سراج، امیش یادو، ابھیمنیو ایسوارن، نودیپ سینی، سوربھ کمار، جے دیو انادکت۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined