پونے: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف منگل کو ہونے والے ون ڈے کے موقع پر یہاں پیر کو کہا کہ روہت کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھردھون اننگ کا آغاز کریں گے۔ وراٹ نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی 20 مقابلے میں روہت کے ساتھ اننگ کی شروعات کی تھی، لیکن اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ 50 اوور کے فارمیٹ میں روہت اور شکھر کی پرانی جوڑی ہی اننگ شروع کرے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’جہاں تک اوپننگ شراکت داری کا تعلق ہے شکھر اور روہت یقینی طور سے اننگ شروع کریں گے۔ جب بات ایک روزہ کرکٹ کی ہوتی ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ دونوں بلے بازوں کے ایک ساتھ اننگ شروع کرنے کے تعلق سے کوئی شبہ ہو۔ گزشتہ کچھ سالوں میں دونوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کچھ نوجوان کھلاڑی پہلی بار ایک روزہ فارمیٹ میں اپنا چیلنج رکھیں گے، اس لئے میں یہ دیکھنے کے لئے پرجوش ہوں کہ نوجوان کھلاڑی کس طرح انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنا چیلنج رکھیں گے۔
Published: undefined
32 سالہ ہندوستانی کپتان نے ساتھ ہی کہا کہ لوکیش راہل پر ٹیم مینجمنٹ کو اعتماد ہے، حالانکہ ٹی 20 سیریز میں ان کی کارکردگی امیدوں کے مطابق نہیں رہی تھی۔ راہل کو انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 مقابلے میں الیون سے باہر رکھا گیا ہے، کیونکہ ون ڈے فارمیٹ میں وہ پانچویں نمبر پر اپنے کردار کے ساتھ انصاف کریں گے۔
Published: undefined
وراٹ نے ساتھ ہی کہا کہ ’’جب کوئی کھلاڑی کسی مشکل دور سے گزرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کھیلنا بھول گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ کرکٹ میں بلے بازوں کا کام گیند کو دیکھنا اور اس پر ہٹ کرنا ہے۔ اس کے باہر اگر کبھی اور کوئی بات ہوتی ہے تو وہ صرف بکواس ہے۔ ہم اپنے کھلاڑیوں کی حمایت کرتے ہیں اور انہیں ذہنی مضبوطی دینا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز