ہندوستان نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی ۔ ٹی 20 عالمی کپ کی تاریخ میں یہ ہندوستان کی ساتویں فتح ہے۔ پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے اسکور بورڈ پر صرف 119 رنز بنائے تھے، ایسے میں سارا بوجھ بولرز کے کندھوں پر آ گیا۔ ایک وقت میں پاکستان 73 رنز کے اسکور پر صرف 2 وکٹیں گنوا کر مضبوط پوزیشن میں تھا لیکن اگلے 29 رنز کے اندر پاکستانی ٹیم کی 5 وکٹیں گر گئیں اور وہ رنز بھی نہ بنا سکی۔ ہندوستان کی جیت میں سب سے بڑا حصہ جسپریت بمراہ کا رہا جنہوں نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا ہے۔
Published: undefined
پلیئر آف دی میچ منتخب ہونے کے بعد جسپریت بمراہ نے جیت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’’جیتنا اچھا لگتا ہے، ہم نے محسوس کیا کہ ہم نے بیٹنگ میں کم رنز بنائے ہیں، لیکن سورج کے اوپر آنے کے بعد وکٹ بہتر ہوگئی، ہم نے نظم و ضبط کو برقرار رکھا ۔ انہوں نے کہا کہ " جیتنے کے بعد میں اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے زیادہ سے زیادہ سیم استعمال کرنے کی کوشش کی اور میری کوششیں کامیاب ہوئیں۔ مجھے ایسا لگا کہ ہم ہندوستان میں کھیل رہے ہیں کیونکہ وہاں بہت سپورٹ اور ہجوم تھا۔ ہم نے موجودہ وقت میں زبردست توانائی کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں اچھا کھیلا ہے۔‘‘
Published: undefined
ایک طرف پاکستانی ٹیم مسلسل ایک سرے سے وکٹیں کھو رہی تھی لیکن محمد رضوان ایک سرے سے ڈٹے ہوئے تھے۔ وہ آؤٹ ہونے سے پہلے 43 گیندوں میں 31 رنز بنا چکے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ رضوان ڈیتھ اوورز میں شاندار بلے بازی کر کے میچ ختم کر دیں گے۔ لیکن جسپریت بمراہ اننگز کے 15ویں اوور میں بولنگ کرنے آئے۔ بمراہ کی پہلی گیند اچھی لینتھ پر پڑی لیکن گیند نے ٹرن لیا اور وکٹ میں گھس گئی۔ رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی میچ زیادہ تر ہندوستان کے کنٹرول میں آ گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز