نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے کوچ روی شاستری او رریسٹ آف انڈیاکوچنگ اسٹاف کا کانٹریکٹ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ کے بعد ختم ہونے جارہا ہے اور ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ بی سی سی آئی جلد ہی اس کے لئے اشتہار دے سکتا ہے۔
شاستری اور دیگر کوچنگ اسٹاف کی تقرری جولائی 2017 میں کی گئی تھی۔ کرک انفو کے مطابق یہ سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی جلد ہی ان عہدوں کے لئے اشتہار دے سکتا ہے۔ کوچ کے لئے انٹرویو کا عمل چودہ جولائی کو ختم ہونے والے عالمی کپ کے بعد دو ہفتہ کے ونڈو میں ہوسکتا ہے۔ ہندوستان کو جولائی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانا ہے۔
یہ مانا جارہا ہے کہ امیدواروں کے پول کا جائزہ کے بعد بی سی سی آئی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے عارضی کوچنگ اسٹاف کی تقرری کرسکتا ہے یا پھر شاستری اور ان کی ٹیم سنجے بانگڑ(معاون کوچ) ‘ بھرت ارون(گیند بازی کوچ) اور آر شری دھر(فیلڈنگ کوچ) کی مدت میں توسیع کرسکتا ہے۔
Published: undefined
یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کوچ عہدہ کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے ‘ ان کا انٹرویو کرنے اور حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایک بار پھر تین رکنی کرکٹ مشاورتی کمیٹی مقرر کے گا جس میں سچن تندولکر‘ سوربھ گنگولی اور وی وی ا یس لکشمن شامل ہوں گے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ شاستری کو امیدواروں کے آخری پول میں براہ راست داخلہ ملے۔ شاستری کے کوچ رہتے ہندوستان نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں ٹسٹ جیت کر تاریخ رقم کی ہے اور ان کا کپتان وراٹ کوہلی کے ساتھ تال میل بہت اچھا مانا جاتا ہے۔ لیکن انہیں کوچ کے لئے توسیع ملنا عالمی کپ کے نتائج پر بھی منحصر کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز