نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ ٹی-20 کا فائنل 31 جنوری کو مکمل ہوجانے کے بعد 50 اوور کے وجے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ اورخاتون ون ڈے ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن بورڈ کو طویل فارمیٹ کی رنجی ٹرافی کے لئے ونڈو نہیں مل پا رہی ہے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ریاستی یونینوں کو خط لکھ کر یہ تصدیق کی ہے کہ خاتون ون ڈے ٹورنامنٹ کا انعقاد وجے ہزارے ٹرافی کے ساتھ ساتھ کیا جائے گا، جبکہ وینو مانکڈ انڈر-19 ٹرافی کو بعد میں منعقد کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تفصیلی پروگرام پر کام جاری ہے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی نے ریاستی انجمنوں سے رنجی ٹرافی کے طویل فارمیٹ اور وجے ہزارے ٹرافی کے 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے تجویز طلب کی تھی۔ سید مشتاق علی کا کورونا دور کے وقت میں کامیاب انعقاد ہوا ہے اور اب 31 جنوری کو اس کے فائنل کا انعقاد احمدآباد کے نو تعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ بی سی سی آئی نے گھریلو سیشن کے آغاز کے لئے ریاستی انجمنوں سے تجاویز طلب کی تھیں اور سبھی ریاستی انجمنوں نے متفقہ طور پر تجویز دی تھی کہ پہلے مشتاق علی کا انعقاد ہو۔ بیشترریاستی یونینوں کا ماننا ہے کہ وجے ہزارے کا انعقاد کیا جائے کیونکہ محدود وقت میں رنجی کا انعقاد مشکل ہوگا۔ آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کا انعقاد اپریل میں ہونا ہے اور اس دوران بی سی سی آئی کے پاس دوماہ کا وقت بچا ہے جس میں وہ گھریلو ٹورنامنٹوں کا انعقاد کرنا چاہتا ہے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی اس دوران رنجی ٹرافی کرانے کے حق میں ہیں لیکن بورڈ قومی ٹورنامنٹ کے لئے کوئی ونڈو تلاش نہیں کرپا رہا ہے۔ بی سی سی آئی کے لئے دومہینے کے وقت میں رنجی کرانا کافی مشکل ہے۔ اس لئے وہ محدود اووروں کے ٹورنامنٹ کرانے کے حق میں ہے۔ ریاستی یونینوں کو لکھے گئے اپنے خط میں، شاہ نے لکھا، "ہمارے لئے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ خواتین کرکٹ کا انعقاد بھی ہو۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سینئر ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کو وجے ہزارے ٹرافی کے ساتھ منعقد کرنے جا رہے ہیں اور اس کے بعد وینومانکڈ انڈر- 19 ٹرافی کا انعقاد کیا جائے گا۔ آپ سے ملے جوابات کی بنیاد پر ہم نے یہ فیصلہ کیا۔ "
Published: undefined
انہوں نے ریاستی یونینوں اور بی سی سی آئی کے اسٹاف کا سید مشتاق علی ٹرافی کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔ مشتاق علی سے پہلے بی سی سی آئی نے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔ شاہ نے کہا، "میں آپ سب کے تعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مشتاق علی ٹورنامنٹ کے دوران ہمیں سطح کی کرکٹ دیکھنے کو ملی اور کچھ نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اب ہمیں دلچسپ اور شاندار فائنل کا انتظار ہے۔ بڑودہ اورتمل ناڈو کے درمیان اتوار کو مشتاق علی ٹرافی کے خطاب کے لئے مقابلہ ہوگا۔ نوتعمیر شدہ سردارپٹیل اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میچوں میں بڑودہ نے پنجاب کو 25 رنوں سے اورتمل ناڈو نے راجستھان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز