رانچی: سرکردہ اوپنر روہت شرما کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری اور اجنکیا رہانے کی زبردست سنچری کی بدولت ہندستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کو اپنی پہلی اننگز چائے کے وقفہ تک نو وکٹ پر 497 رن بنا کر ڈکلئیر کر دی۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
ہندستانی اننگز میں روہت نے 212 رنز اور اجنکیا رہانے نے 115 رن کی سنچری اننگز کھیلی جبکہ رویندر جڈیجہ نے 51 رن بنائے جو تیسرا بڑا اسکور رہا۔ ہندستان نے چائے کے وقفہ پر 116.3 اوور میں نو وکٹ پر 497 رن بنانے کے ساتھ اپنی اننگز کا اعلان کر دیا۔ مہمان ٹیم کے لیے ڈیبو کرنے والے بولر جارج لنزے نے 133 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ نکالے جبکہ كیگسو ربادا کو 85 رن پر تین وکٹ ملے۔ اینرچ نورتجے نے 79 رنز اور ڈین پئٹ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز میں پانچ اوور میں نو رن پر دو وکٹ گنوا دیئے ہیں ۔ فاسٹ بولر محمد سمیع نے ڈین ایلگر (صفر) اور امیش یادو نے كوئنٹن ڈی کاک (4) کو وکٹ کیپر ردھمان ساہا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جابر حمزہ اب صفر اور کپتان فاف ڈو پلیسس ایک رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ٹیم ابھی ہندستان کے اسکور سے 488 رنز پیچھے ہے۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
رانچی کے جے ایس سي اے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں یہ مسلسل دوسرا دن تھا جب کھیل مقررہ وقت سے پہلے خراب روشنی کی وجہ سے روک دینا پڑا۔ اس سے پہلے دوسرے دن کا کھیل بھی روہت اور رہانے کے نام رہا جنہوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 267 رن کی ڈبل سنچری شراکت کرتے ہوئے ہندستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ جڈیجہ نے 51 رن، ردھمان ساہا نے 24 رنز، روی چندرن اشون نے 14 رنز اور امیش یادو نے 31 رن بنائے۔ شہباز ندیم (1 رن) اور محمد سمیع (ناٹ آؤٹ 10) رن پر واپس آئے جس کے ساتھ اننگز کا اعلان کر دیا گیا۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
ہندستان نے صبح کھیل کا آغاز کل کے 224 رن پر تین وکٹ سے کیا۔ اس وقت روهت 117 رنز اور رہانے 83 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ روہت نے میچ کے دوسرے دن اپنی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کرتے ہوئے 212 رنز کی اننگز کھیلی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلی ڈبل سنچری بھی ہے۔ انہوں نے 255 گیندوں میں 28 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ 30 واں ٹیسٹ کھیل رہے روہت کی یہ بہترین کارکردگی بھی ہے۔ ان کاگزشتہ بہترین ٹیسٹ اننگز 177 رن تھا۔
32 سالہ روہت نے ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ عظیم اوپنر سنیل گواسکر کو بھی ایک سیریز میں تین سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں وہ ون ڈے اور ٹیسٹ میں ڈبل سنچری لگانے کے معاملے میں سابق کرکٹر سچن تندولکر اور وریندر سہواگ کی ایلیٹ فہرست میں بھی شامل ہو گئے ہیں۔ ہندستان کی جانب سے یہ اس سیریز کی دوسری ڈبل سنچری ہے۔ اس سے پہلے کپتان وراٹ کوہلی نے پنے ٹیسٹ میں ناقابل شکست 254 رنز کی ڈبل سنچری بنائی تھی۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
دوسرے سرے پر ٹکے ہوئے سرکردہ بلے باز رہانے نے بھی اپنے 61 ویں ٹیسٹ میں سنچری مکمل کی اور 192 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 115 رن بنائے۔ یہ ان کی 11 ویں سنچری ہے۔ اگرچہ جارج لنزے نے رہانے کو هینرك كلاسین کے ہاتھوں اسٹمپس کے پیچھے کیچ کراکر دوسرے دن کی پہلی کامیابی دلا دی۔ جنوبی افریقہ کو ہندستان کے 39 رن پر تین وکٹ کے بعد اپنا اگلا وکٹ 306 کے اسکور پر جاکر ہاتھ لگا۔
اسی کے ساتھ رہانے اور روہت کے درمیان زبردست ڈبل سنچری بھی ختم ہو گئی۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 267 رن جوڑے اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔ روہت اگرچہ میدان پر ٹکے رہے اور پھر انہوں نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 64 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
اوپننگ بلے باز روہت (212 رن) کو كیگسو ربادا نے لنگی اینگدي کے ہاتھوں کیچ کراکر 89 ویں اوور کی پہلی گیند پر پویلین بھیجا اور پانچواں وکٹ نکالا۔ رہانے نے 119 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 51 رن بنائے اور ساہا (24) کے ساتھ 47 رن جوڑے۔ ساہا کو لنزے نے بولڈ کیا۔ رہانے نے پھر اشون کے ساتھ 33 رن جوڑے۔ رہانے کو لنزے نے كلاسین کے ہاتھوں کیچ کرایا جنہوں نے ہندستانی اننگز میں وکٹ کے پیچھے چار شکار کئے۔
اپنا ڈیبو ٹیسٹ کھیل رہے كلاسین نے اشون کو پئٹ کی گیند پر اور امیش کو لنزے کی گیند پر لپکا۔ امیش ہندستان کے نویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ ہندستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبو کر نے والے ندیم پانچ گیندوں پر ایک رن بنا کر سمیع کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے۔ وہیں جنوبی افریقہ کے لیے ڈیبو کرنے والے 27 سالہ اسپنر لنزے نے سب سے زیادہ چار وکٹ نکال کر کیریئر کا شاندار آغاز کیا ۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Oct 2019, 7:30 AM IST
تصویر: پریس ریلیز