کرکٹ

راجستھان نے دلچسپ مقابلہ میں دہلی کو دی شکست

دہلی نے20 اوور میں 147 رن بنائے لیکن راجستھان نےیہ ہدف ایک دلچسپ مقابلہ میں19.4 اوور میں حاصل کرلیا۔

تصویر آئی اے این ایس 
تصویر آئی اے این ایس  

راجستھان رائلس نےانتہائی دلچسپ مقابلہ میں دہلی کیپیٹلس کو تین وکٹ سے شکست دی ۔پہلے کھیلتےہوئے دہلی کیپیٹلس نے 20 اوور میں147 رن بنائے جو راجستھا ن رائلس نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر بنا لئے اوراس نے یہ ہدف حاصل کرنے میں سات وکٹ گنوائے ۔

Published: undefined

راجستھان رائلس کے ڈیوڈ ملر نے 62 رن بنائے اور کرس مارس نے 36 رن بنائے اور مارس نے جیت کے لئےآخری اوور کی چوتھی گیند پر چھکالگایا۔ملر نے 36 گیندو پر سات چوکےاور د و چھکے لگائےجبکہ مارس نے 18 گیندوںپر 36 رن بنائے۔

Published: undefined

راجستھان رائلس کی شروعات بہت خراب رہی اور اس کی آدھی ٹیم 42 رن پر ہی پویلئن میں واپس لوٹ گئی تھی لیکن پانچوے نمبر پرمیدان میں آئے ملر نےشاندار بلے بازی کی اور 62 رن بنائے۔اس سے قبل بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو اونادکٹ کی شاندار گیندبازی کی بدولت راجستھان رائلس نے دہلی کیپیٹلس کی مضبوط بلے بازی کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں آٹھ وکٹ پر 147 رن پر روک دیا انہوں نے 15 رن دے کر تین وکٹ لئے۔

Published: undefined

راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اونادکٹ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے اپنے پہلے تین اوور میں دہلی کے سرفہرست تین بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔ کپتان رشبھ پنت نے 32 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 51 رن کی شاندار نصف سنچری والی پاری کھیلی جس سے دہلی کی ٹیم کچھ لڑنے لائق اسکور تک پہنچ سکی۔

Published: undefined

للت یادو نے 20، ٹام کرین نے 23 اور کرس ووکس نے ناٹ آؤٹ 15 رن بنا کر دہلی کے اسکور کو کچھ ٹھیک کیا۔ مارکس اسٹائنِس کھاتہ کھولے بغیر مستفیض الرحمٰن کا شکار ہو گئے۔ آر اشون سات رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کَیگیسو ربادا نو رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنت نے للت یادو کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 41 رن کی شراکت داری کی۔

Published: undefined

اونادکٹ نے پاری کے اپنے دوسرے اور پہلے اوور میں پرتھوی شا (2) کو، اگلے اوور میں شیکھر دھون (9) کو اور اجنکیا رہانے (8) کو آؤٹ کرکے دہلی کا اسکور تین وکٹ پر 36 رن کر دیا۔ اسٹائنِس چوتھے بلے باز کے طور پر ٹیم کے 37 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پنت نے دہلی کی پاری کو للت یادو کے ساتھ سنبھالا لیکن اپنی نصف سنچری پوری کرنے کے بعد وہ ریان پراگ کے تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ للت یادو ٹیم کے 100 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کرین دہلی کے 128 اور آر اشون 136 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

راجستھان کی جانب سے اونادکٹ نے 15 رن پر تین وکٹ، مستفیض نے 29 رن پر دو وکٹ اور مورِس نے 27 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined