کرکٹ

بارش سے متاثر تیسرا ٹی-20 میچ ٹائی، سیریز ٹیم انڈیا کے نام، محمد سراج میچ اور سوریہ کمار سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار

ڈکورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق یہ میچ برابر رہا اور اس طرح تین میچوں کی سیریز 1-0 سے ہندوستان کے نام ہو گئی۔

تصویر ٹوئٹر / @BCCI
تصویر ٹوئٹر / @BCCI 

نیپئر: مسلسل بارش کے باعث ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی-20 میچ ٹائی ہو گیا ہے۔ ڈکورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق یہ میچ برابر رہا اور اس طرح تین میچوں کی سیریز 1-0 سے ہندوستان کے نام ہو گئی۔ ہندوستان نے 9 اوور میں 4 وکٹوں پر 75 رنز بنائے تھے۔ جس میں ہاردک پانڈیا 30 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور دیپک ہڈا نے 9 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا چکی تھی جس کے بعد میچ شروع نہ ہو سکا۔ محمد سراج کو پلیئر آف دی میچ، جبکہ سوریہ کمار یادو کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

Published: undefined

محمد سراج (17/4) اور ارشدیپ سنگھ (37/4) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کو تیسرے ٹی۔20 میں نیوزی لینڈ کو 160 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے (59) اور گلین فلپس (54) نے نصف سنچریاں اسکور کیں، تاہم دیگر بلے بازوں کے نہ چلنے کی وجہ سے کیویز ٹیم ہندوستان کو 161 رنز کا ہی ہدف دے سکی۔

Published: undefined

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات قدر بہتر نہیں رہی اور اس نے 21 رن کے اسکور پر ہی تین وکٹ کھو دیئے۔ سلامی بلے بازوں ایشان کشن اور رشبھ پنت نے بالترتیب 10 اور 11 رنوں کا تعاون کیا، جبکہ شریس ایئر کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد کپتان ہارک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو نے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن ان دنوں شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کر رہے سوریہ کمار یادو 7 ویں اوور میں 13 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

دریں اثنا، ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات قدر بہتر نہیں رہی اور اس نے 21 رن کے اسکور پر ہی تین وکٹ کھو دیئے۔ سلامی بلے بازوں ایشان کشن اور رشبھ پنت نے بالترتیب 10 اور 11 رنوں کا تعاون کیا، جبکہ شریس ایئر کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد کپتان ہارک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو نے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن ان دنوں شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کر رہے سوریہ کمار یادو 7 ویں اوور میں 13 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

Published: undefined

آخری اطلاع موصول ہونے تک میدان میں بارش ہو رہی تھی اور 9 اوور مکمل ہو چکے تھے۔ ہندوستان نے 9 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 75 رن بنا لئے ہیں۔ کپتان ہارک پانڈیا 18 گیندوں میں 30 رن بنا کر جبکہ دیپک ہڈا 9 گیندوں میں 9 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ ڈکورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق ہندوستان کو 9 اوور میں جیت کے لئے 76 رن بنانے تھے یعنی فی الحال میچ کا اسکور برابر ہے اور اگر اس کے بعد ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی تو میچ ٹائی ہو جائے گا۔

Published: undefined

قبل ازیں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے تین رنز پر فن ایلن کی وکٹ گنوا دی۔ کین ولیمسن کی جگہ آنے والے مارک چیپ مین صرف 12 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد کونوے اور فلپس کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ آہستہ شروع کرنے والے کونوے نے 11 گیندوں میں صرف دو رنز بنائے لیکن چوتھے اوور میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ فلپس نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کونوے نے 49 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ فلپس نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

Published: undefined

یہ جوڑی نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور تک لے جا رہی تھی لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے آخری اوور میں وکٹیں لے کر میچ پر قبضہ جما لیا۔ نیوزی لینڈ نے 15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنانے کے بعد صرف 31 رنز پر اگلی آٹھ وکٹیں گنوا دیں۔

Published: undefined

سراج نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر فلپس سمیت چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ نے بھی چار اوور میں 37 رن دے کر چار وکٹ لئے جس میں کانوے کا قیمتی وکٹ بھی شامل تھا۔ ہرشل پٹیل نے آخری اوور میں ٹم ساؤتھی کو بولڈ کیا اور پوری کیوی ٹیم 19.4 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined