نئی دہلی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے لئے روانہ ہونے سے قبل کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے وبا کے مدنظر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانچ اور قرنطین کا عمل شروع کر دیا ہے۔
آئی پی ایل کا انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے اور ٹیمیں 20 اگست کے بعد ہی متحدہ عرب امارات روانہ ہوسکیں گی۔ممبئی انڈینز نے اپنے کھلاڑیوں کو ایک ہوٹل میں قرنطین کرنا شروع کردیا ہے اور کورونا وائرس کی باقاعدگی سے جانچ بھی کی جارہی ہے۔ قرنطین کی مدت پوری کرنے والے کھلاڑیوں کو نوی ممبئی میں تربیت دینے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
راجستھان رائلز نے اپنے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے عملے کو دبئی روانگی سے قبل اگلے دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ ایک اور فرنچائز نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے ہندوستانی کھلاڑیوں کو گھر میں ہی قرنطین کرنے کو کہا ہے۔
فرنچائز کے ایک ذرائع نے کہا کہ آؤٹ ڈور ٹریننگ ابھی کوئی سوال ہی نہیں ہے ، ہم محتاط ہیں اور اس بار ایس او پی کے ضوابط کے بارے میں ہر چیز غیر یقینی ہے۔ ہم حتمی فیصلے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے خدشات آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے سامنے رکھے ہیں امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک سب کچھ واضح ہوجائے گا تاکہ ہم اپنے آگے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے سکیں۔
Published: undefined
فی الحال آئی پی ایل نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تربیت شروع کرنے سے قبل کھلاڑیوں اور معاون عملے کو کورونا وائرس سے چار بار جانچ کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ہفتے تک مکمل طور پر قرنطین میں رکھا جائے۔ ابھی تک آئی پی ایل کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور جانی بیئرسٹو کو سات روزہ لازمی قرنطین پر عمل کرنا پڑا تو وہ ٹورنامنٹ کے پہلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ رائل چیلنجرز کے کھلاڑی آرون فنچ اور معین علی کو بھی اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
توقع کی جارہی ہے کہ یہ چاروں کھلاڑی انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 ستمبر کو آئی پی ایل شروع ہونے سے چار دن قبل ختم ہونے کے بعد براہ راست متحدہ عرب امارات پہنچیں گے۔ ادھر آئی پی ایل نے بھی اشتہارات کی شوٹنگ اور کھلاڑیوں کی پروموشنل سرگرمیوں سے متعلق سخت قوانین جاری کردیئے ہیں۔ اشتہاری شوٹ اور متحدہ عرب امارات روانگی کے مابین 10 دن کا فاصلہ رکھنا کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے صرف پانچ ستارہ ہوٹل کے بال روم میں ہی اشتہار کی شوٹنگ کی جاسکتی ہے۔
Published: undefined
چنئی سپر کنگز اگست کے دوسرے ہفتے متحدہ عرب امارات پہنچنے کے خواہاں ہیں لیکن اس منصوبے کو حتمی فہرست کے بغیر ملتوی کرنا پڑسکتا ہے۔ چنئی سپر کنگز نے اپنی ٹیم کے ہندوستانی کھلاڑیوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ قوانین کی حتمی فہرست آنے کے بعد چنئی پہنچنا شروع کردیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز 21 یا 22 اگست تک ابوظبی پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کنگز الیون پنجاب متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل اپنی ٹیم کے ہندوستانی کھلاڑیوں کو ساتھ لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined