کرکٹ

میں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا: ’مین آف دی میچ‘ پرتھوی

میچ آف دی میچ قرار دئیے جانے کے بعد پرتھوی شا نے کہا، جب آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے لیکن میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کے دران جو کچھ سیکھا وہ تجربہ میرے کام آیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجکوٹ: ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبو ٹیسٹ میں اپنی سنچری سے سب کو چونکانے والے 18 سال کے نوجوان ہندوستانی بلے باز پرتھوی شا نے مین آف دی میچ بننے کے بعد کہا کہ انہوں نے اس طرح کی کارکردگی کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔

پرتھوی کو ڈیبو ٹیسٹ میں کپتان وراٹ کوہلی نے اوپننگ کا سنہری موقع دیا جسے کامیاب کرتے ہوئے انہوں نے 134 رنز کی سنچری اننگز کھیل ڈالی۔ وہ اسی کے ساتھ وہ ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ہندستان کے سب سے نوجوان بلے باز بن گئے۔ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 272 رنز سے شکست دے کر ہفتہ کو تین دن کے اندر ہی شکست دے کر اپنی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی جیت درج کرلی۔

Published: undefined

پرتھوی کو ان کے کرشمائی کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جس کے بعد ان کی خوشی دوگنی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔ میں نے جیسے اسکور کیا اور ڈیبو میچ میں ہی ٹیم کو جیت میں مدد کی اس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے ہیں تو آپ کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔ لیکن میں اپنا قدرتی کھیل کھیلنا چاہتا تھا۔ میں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے اور اس کا تجربہ مجھے کام آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined