کرکٹ

پی ایم مودی نے دھونی کو خط لکھ کر باندھے تعریفوں کے پُل، دھونی نے کہا 'شکریہ'

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں دھونی کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں انھوں نے دھونی کی زندگی کے کئی اہم لمحات کو بھی یاد کیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کئی لوگوں نے ہندوستانی کرکٹ میں دیئے گئے ان کے تعاون کو یاد کیا ہے تو کئی نے بی سی سی آئی سے گزارش کی ہے کہ انھیں دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار کیا جائے۔ اس درمیان وزیر اعظم پی ایم مودی نے بھی دھونی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ایک ستائشی خط لکھا ہے۔

Published: 20 Aug 2020, 7:04 PM IST

وزیر اعظم مودی نے اپنے خط میں دھونی کی تعریف کرتے ہوئے آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں انھوں نے دھونی کی زندگی کے کئی اہم لمحات کو یاد کیا، خصوصاً ٹی-20 عالمی کپ 2007 اور یک روزہ عالمی کپ 2011 میں ان کے تعاون کے لیے تعریف کی۔ پی ایم مودی نے خط میں دھونی کے ہیئر اسٹائل کو لے کر بھی تذکرہ کیا ہے اور بیٹی جیوا کے ساتھ ان کی بانڈنگ کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

Published: 20 Aug 2020, 7:04 PM IST

اس خط کے موصول ہونے پر دھونی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ "ہر ایک فنکار، فوجی اور کھلاڑی کو تعریف کی خواہش ہوتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی محنت اور قربانی کے بارے میں ہر کوئی جانے۔ آپ کی جانب سے ملی تعریف اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ وزیر اعظم نریندر مودی۔"

Published: 20 Aug 2020, 7:04 PM IST

قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی نے دھونی کو خط 19 اگست کو لکھا تھا جو آج سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ پی ایم مودی نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ "آپ ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شامل ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں آپ کا نام دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں، سب سے بہترین کپتانوں اور سب سے بہترین وکٹ کیپرس میں رہے گا۔ میچ کے دوران مشکل حالات میں سبھی کا آپ پر انحصار اور میچ کو ختم کرنے کا آپ کا اسٹائل نسلوں تک لوگوں کو یاد رہے گا، خاص طور سے عالمی کپ فائنل 2011 کا۔"

Published: 20 Aug 2020, 7:04 PM IST

پی ایم مودی نے نہ صرف دھونی کی کرکٹ کے میدان میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی بلکہ انہوں نے ہندوستان اور دنیا میں کھیلوں کے لئے جو کچھ کیا اس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے ہی انداز میں ویڈیو جاری کر کے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جو ملک بھر میں زبردست موضوع بحث بن گیا۔ اگرچہ اس سے 130 کروڑ ہندوستانی مایوس ہوئے لیکن آپ نے ہندوستانی کرکٹ کے لئے جو کچھ کیا اس کے لئے دل سے آپ کے مشکور ہیں۔

Published: 20 Aug 2020, 7:04 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Aug 2020, 7:04 PM IST