کرکٹ

کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی آئی پی ایل کھیل سکیں گے کھلاڑی

آئی پی ایل کے 13ویں سیزن میں کھلاڑیوں اور عملے کو سخت جانچ کے عمل سے گزرنا ہوگا اور مشق شروع کرنے سے قبل کم از کم چار ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے اور ایک ہفتہ کوارنٹائن ہونا ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونے والے آئی پی ایل کے 13ویں سیزن میں کھلاڑیوں اور عملے کوسخت جانچ کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ انہیں یو اے ای میں مشق شروع کرنے سے قبل کم از کم چار ٹیسٹ پاس کرنے ہوں گے اور ایک ہفتہ کوارنٹائن ہونا ہوگا۔

Published: 05 Aug 2020, 12:59 PM IST

آئی پی ایل نے جانچ اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے عمل کا ڈرافٹ دستاویز فرنچائزی ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ایس او پی میں بتایا گیا ہے کہ 53 دن کے اس ٹورنامینٹ کے دوران سفر، قیام اور ٹریننگ کے لئے کیا کرنا ہوگا اور کیانہیں کرناہوگا۔ اس ٹورنامینٹ کے میچ دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے ابھی ٹورنامنٹ شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے اور اسے یو اے ای میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے حکومت ہند سے باضابطہ منظوری کا انتظار ہے۔

Published: 05 Aug 2020, 12:59 PM IST

ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ٹیموں کو کم سے کم عملے کے ساتھ سفر کرنے کو کہا گیا ہے اور وہ 20 اگست کے بعد ہی سفر کرسکتی ہیں۔ ایس او پی میں آئی پی ایل نے ٹیم کے ممبروں کے اہل خانہ کو متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت دے دی ہے لیکن انہیں حیاتیاتی حفاظتی ماحول میں رہنا ہوگا حالانکہ اس معاملے میں حتمی فیصلہ ہر فرنچائزی کا ہوگا۔ آئی پی ایل نے یہ ضروری کردیا ہے کہ ہر ٹیم کے ساتھ ایک ڈاکٹرہونا چاہئے تاکہ خطرے کوکم رکھنے میں فرنچائزی کومدد مل سکے اوروہ کوروناکے تیئں ٹیم کو آگاہ رکھ سکے۔

Published: 05 Aug 2020, 12:59 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Aug 2020, 12:59 PM IST