کرکٹ

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پنت، روہت اور اشون کی زبردست چھلانگ

آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں رشھ اپنے کیریئر کی بہترین 11 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پنت نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما، آف اسپن آل راؤنڈر روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف چنئی میں دوسرے ٹسٹ میں 317 رن کی تاریخی جیت میں اپنے اہم تعاون کی بدولت آج تازہ آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔

Published: undefined

آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں رشھ اپنے کیریئر کی بہترین 11 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پنت نے ہندوستان کی پہلی اننگز میں نصف سنچری بنائی تھی۔ وہ اپنے گزشتہ چار ٹسٹ میں مسلسل نصف سنچری بناچکے ہیں اور اس کارکردگی کی بدولت انہیں بہترین رینکنگ میں پہنچنے کا فائدہ ملا۔ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 161 رنز بنانے والے روہت نے نو مقامات کی بہتری کے ساتھ 14 ویں پوزیشن حاصل کی۔ نومبر 2019 میں روہت کی 10 ویں پوزیشن کے بعد سے یہ بہترین درجہ بندی ہے۔

Published: undefined

دوسری اننگز میں سنچری بنانے والے اور پورے میچ میں انگلینڈ کے آٹھ کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنانے والے میچ کے اصل ہیرو اشون بھی بلے بازی رینکنگ میں 14 مقامامت کی بہتری کے ساتھ 81 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ گیند بازی میں اچھی کارکردگی کی بدولت اشون گیند بازی رینکنگ میں بھی ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور چھٹے نمبر پر قابض انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ سے محض تین پوائنٹ پیچھے ہیں۔ اشون دوسرے ٹسٹ میں مین آف دی میچ رہے تھے۔

Published: undefined

دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں شاندارگیند بازی کرنے والے ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے گیند بازی کی رینکنگ میں سیدھے 68 ویں پوزیشن پر جگہ بنائی ہے۔ اکشر نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

انگلینڈ کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر جیک لیچ ہی صرف ایک ایسے گیند باز رہے جنہوں نے گیند بازی کی رینکنگ میں اصلاح کی۔ لیچ چھ مقامات کی چھلانگ کے ساتھ رینکنگ میں 31 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ وہیں چنئی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں محض 26 رن بنانے والے بین اسٹوکس آل راونڈر رینکنگ میں چوٹی کی پوزیشن گنوا کر تیسرے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے اور ہندوستان کے رویندر جڈیجہ دوسرے مقام پر قابض ہیں۔ آل راونڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چوتھے اور اشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

بلے بازی کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا پہلا اور دوسرا مقام برقرار ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچنے والے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اب ایک پائیدان نیچے اتر کر چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیائی کے مارنس لابوشین نے ایک بار پھر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اپنی پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ چیتشور پوجارا آٹھویں نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined