ایشیا کپ شروع ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں پاکستانی ٹیم کو ایک بری خبر ملی ہے۔ تیز گیندباز شاہین آفریدی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ پاکستانی ٹیم کے لیے زوردار جھٹکا ہے کیونکہ وہ ٹیم میں تیز گیندبازی کی ریڑھ تصور کیے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہین آفریدی انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ میں پہلا میچ ہندوستان کے ساتھ 28 اگست کو کھیلنا ہے۔ ایسے میں شاہین آفریدی کے نہیں کھیلنے سے ہندوستانی ٹیم کو فائدہ ملے گا۔ ٹی-20 عالمی کپ 2020 میں پاکستان نے جب ہندوستان کو شکست دی تھی تو اس میں شاہین آفریدی نے اہم کردار نبھایا تھا۔ انھوں نے 31 رن دے کر 3 وکٹ لیے تھے جس میں کے ایل راہل، وراٹ کوہلی اور روہت شرما کا وکٹ شامل تھا۔ ان تینوں ہی بلے بازوں کو بائیں ہاتھ کی گیندبازی کھیلنے میں زیادہ پریشانی ہوتی ہے، اس لیے شاہین آفریدی کا نہ ہونا ان کے لیے سکون کا سانس لینے والی بات ہے۔
Published: undefined
امید کی جا رہی ہے کہ شاہین آفریدی آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے صحت یاب ہو جائیں گے۔ یعنی وہ ٹی-20 عالمی کپ میں کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران انھیں چوٹ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد وہ کسی میچ میں نہیں کھیل سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ ’’وہ اس خبر سے کافی پریشان ہیں۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن ان کی چوٹ وقت پر ٹھیک نہیں ہو پائے گی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined